پاکستانتازہ ترین

ویب سائیٹس کیخلاف کارروائی قبول نہیں کرینگے،مولانا اورنگزیب فاروقی

کراچی﴿نمائندہ خصوصی﴾ مذ ہبی منافرت نہ پھیلانے والی ویب سائیٹس کیخلاف کارروائی قبول نہیں کرینگے، ان خیالات کا اظہار اہل سنت والجماعت کے مرکزی رہنما مولانا اورنگزیب فاروقی نے صحافیوں سے خصوصی گفتگوکرتے ہوئے کیا۔مولانا اورنگزیب فاروقی کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے فرقہ وارانہ کشیدگی کا باعث بننے والی ویب سائیٹس کی بندش کا اقدام درست ہے مگر اس کی آڑ میں مذہبی منافرت نہ پھیلانے والی ویب سائیٹس کی بندش قبول نہیں کرینگے۔انہوں نے کہا کہ ویب سائیٹس پر صحابہ کرام کیخلاف گستاخانہ الفاط استعمال کرنے والوں کو فوری طور پر گرفتار کیا جائے۔کراچی کی صورتحال پر گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ شہرمیں قتل وغارت کرنے والوں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے، انہوں نے کہا کہ حکومت عوام کے جان ومال کے تحفط میں مکمل ناکام ہوچکی ہے۔ان کا کہنا تھا کہ کراچی کو ٹارگٹ کلرز سے آزاد کرایا جائے۔برما اور شام میں مسلمانوں کے قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ عالم اسلام کو فوری طور پر اس مسئلے کا حل تلاش کرنا چاہئے۔ انہوں نے کہاکہ برما کے مسلمانوں سے اظہار یکجہتی کیلئے جمعہ کو بھرپور احتجاج کرینگے۔#

یہ بھی پڑھیں  واہ کینٹ میں جشن آزادی قومی و ملی جوش و جذبے سے منایا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker