پاکستانتازہ ترین

یمن میں قید پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ، حکومت کا یمنی حکام سے رابطہ

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) پاکستان نے یمن میں قید پاکستانیوں کو وطن واپس لانے کا فیصلہ کر لیا ہے اس حوالے سے پاکستان اور یمنی حکام میں معاملات طے پا گئے ہیں ۔میڈیا رپورٹس کے مطابق پیر کے روز حکومت پاکستان نے یمنی حکام سے رابطہ کیا ہے جس میں یمن کی صور ت حال محصور پاکستانی شہریوں کی وطن واپسی پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا ہے جبکہ پاکستان نے یمنی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ یمن میں قید پاکستانی باشندوں کو پاکستان بھیجا جائے اوران قیدیوں کو پاکستان کی جیلوں میں قید کیا جائے گا تا کہ وہ اپنی بقایا سزا پاکستان میں پوری کر سکیں،اس حوالے سے یمنی حکام نے رضا مندی ظاہر کی ہے اور دونوں ملکوں کے درمیان معاملات بھی طے پا گئے ہیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button