تازہ ترینکالممسز جمشد خاکوانی

یہ کون ہیں نادان دوست یا دانا دشمن؟

پاک فوج اور اسلام کے خلاف گھٹیا اور سازشی زبان استعمال کرنے پر نجم سیٹھی اور منیب فاروق کے خلاف مقدمہ درج ۔لاڑکانہ اور ملتان سمیت شہر شہر پاک فوج کی حمایت میں ریلیاں نکالی گئیں ۔محب الوطن پاکستانی عوام یہ بات اچھی طرح جانتی ہے کہ کل بھی پاک فوج محافظ تھی آج بھی یہ ملک اللہ کے فضل اور پاک فوج کی وجہ سے بچا ہوا ہے پاک فوج ملک کا 80فیصد بجٹ کھا جاتی ہے یہ بات وہ لوگ کرتے ہیں جو سیاستدانوں کے ہاتھوں استعمال ہوتے ہیں جو حقائق کو یا تو جانتے نہیں یا جان بوجھ کر مسخ کرتے ہیں یہاں پر آپ کو اصل حقائق سے آگاہ کیا جاتا ہے پہلے تو یہ سن لیں کہ اس بار کل 42ارب ڈالر کا بجٹ پیش کیا گیاجس میں پاک فوج کا حصہ کل 6.8ارب ڈالر ہے جو تقریباً پندرہ فیصد بنتا ہے اور دوسری بات کیا آپ جانتے ہیں پاک فوج دنیا کی کم ترین پیسے لینے والی افواج میں سے ہے بد قسمتی یا خوش قسمتی سے پاکستان اپنی ایک مخصوص اسلامک آئیڈیالوجی اور نہایت اہم سٹریجک لوکیشن کی وجہ سے دنیا بھر میں سب سے زیادہ دشمن رکھنے والا ملک ہے پاکستان کے وجود کو ختم کرنا یا کم از کم اس کی دفاعی طاقت کو توڑنا اس وقت دنیا کے طاقتور ترین ممالک کا ایجنڈااور مفاد ہے جن میں انڈیا،امریکہ،اسرائیل سر فہرست ہیں اور ان کے اتحادی بھی نیٹواور افغانستان جیسے مسلم ممالک بھی اس کا نتیجہ ہے کہ اس وقت پاکستان کی 3600کلو میٹر سرحد جنگی لحاذ سے ایکٹو ہے جو پاکستان کو دنیا میں سب سے بڑی جنگی ایکٹو سرحد رکھنے والا ملک بناتی ہے جبکہ اندرونی حالات یہ ہیں کہ پاکستان کا رقبے کے لحاظ سے سب سے بڑا صوبہ بلوچستان جس کا رقبہ تقریباً آدھے پاکستان کے برابر ہے حالت جنگ میں ہے کراچی جو پاکستان کا آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑا شہر ہے حالت جنگ میں ہے اور وہاں دہشت گردوں کے خلاف ایک مستقل آپریشن جاری ہے پاکستان کے شمال میں واقع پورا قبائلی علاقہ جو جنگی لحاظ سے دنیا کا مشکل ترین خطہ سمجھا جاتا ہے پوری طرح حالت جنگ میں ہے اور وہاں ہماری کم از کم ڈھائی لاکھ فوج برسر پیکار ہے پاکستان کی دفاعی ضروریات کس نوعیت کی ہونی چاہییں اس کا اندازہ لگانا مشکل نہیں لیکن حیران کن طور پر دنیا کی پانچویں بڑی آرمی (پاک فوج)اخراجات کے لحاظ سے دنیا میں 25 ویں نمبر پر ہے جبکہ پاکستان کا بہت بڑا ایٹمی اور میزائل پروگرام بھی ان اخراجات کا حصہ ہے پاکستان کے دفاعی اخراجات ملک کی مجموعی قومی پیداوار کا محض 2.8 فیصد ہیں خیال رہے کہ یہ مجموعی پیداوار ہے نہ کہ بجٹ،جبکہ امریکہ کے دفاعی یا ملٹری اخراجات ان کی کل پیداوار کا 4.7فیصد ہیں ،روس کے 3.9فیصدہیں اسرائیل کے 6.9فیصد ہیں سعودی عرب کے 11.4فیصدہیں عرب امارات کے 6.9فیصد ہیں افغانستان کے 6.4فیصد ہیں پاکستان سے رقبے اور ٓبادی کے لحاظ سے پانچ گنا بڑے ملک انڈیا کے دفاعی اخراجات پاکستان سے 8گنا زیادہ ہیں (پھر بھی ان کی فوج رونے روتی ہے جس کو پوری دنیا نے دیکھا)پاکستان کے 6.8ارب ڈالر کے انڈیا کے دفاعی اخراجات 50ارب ڈالر زیادہ ہیں جس میں نریندرمودی مزید اضافہ کر رہا ہے امریکہ کے کل دفاعی اخراجات 642ارب ڈالر ہیں چین کے دفاعی اخراجات 160ارب ڈالر ہیں
پاکستان سے اپنے دفاع کے لیے فوجی امداد طلب کرنے والے سعودی عرب کے کل دفاعی اخراجات 81ارب ڈالر ہیں پاکستان کے ہاتھوں شکست کھانے والے روس کے دفاعی اخراجات 70ارب ڈالر ہیں 82لاکھ آبادی رکھنے والے اسرائیل کے دفاعی اخراجات 23 ارب ڈالر ہیں افغانستان جیسے ٹوٹے پھوٹے ملک کا دفاعی بجٹ 11ارب ڈالر ہے بہت کم لوگ یہ بات جانتے ہونگے کہ ایران اور متحدہ عرب امارات سمیت کولمبیا،سنگاپور،تائیوان،چلی اور ناروے جیسے ممالک کے ملٹری اخراجات بھی پاکستان سے زیادہ ہیں،حضور ﷺ کے گھر میں اکثر کھانے کو کچھ نہیں ہوتا تھا جس دن رحلت فرمائی اس دن چراغ جلانے کے لیے گھر میں تیل تک نہیں تھا لیکن گھر کی دیواروں پر 9تلواریں لٹک رہی تھیں پاکستان کے بے پناہ وسائل کا استحصال کرنے والے اور بے انتہا لوٹ مار کے ذریعے ملک کی معشیت کو تباہ کرنے والے اکثر سیاستدان ملک کے تمام مسائل کا حل یہ سمجھتے ہیں کہ دفاعی اخراجات کم کر دیے جائیں مذکورہ ممالک میں سے کوئی ایک بھی اپنے دفاع پر سمجھوتہ نہیں کرتا نہ وہاں دفاعی اخراجات کے خلاف کوئی آواز اٹھتی ہے حالانکہ ان میں سے کئی ایسے ہیں جن کو کہیں کسی جنگ کا سامنا نہیں ان سارے حقائق کو سمجھنے کے بعد یہ سوال دماغ میں ضرور اٹھتا ہے (ان کو نہ مودی کی دھمکیاں نظر آتی ہیں نہ انڈیا کی عسکری تیاریاں)پاکستان کے دفاعی بجٹ پر اعتراض کرنے والے کون لوگ ہیں نادان دوست یا دانا دشمن؟

یہ بھی پڑھیں  برمنگھم:پی ٹی وی گلوبل اورمقامی تنظیموں کے اشتراک سے۲۳ مارچ یوم پاکستان کے موقع پررنگارنگ تقریب

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker