تازہ ترینعلاقائی

سرگودھا: ییلو کیپ سکیم وزیر اعلی کے خواب کو پورا نہ کرسکی

سرگودہا ﴿ تحصیل رپورٹر﴾ تعلیم یافتہ افراد کو روزگار کی فراہمی کیلئے حکومت پنجاب کی ییلو کیپ سکیم وزیر اعلی کے خواب کو پورا نہ کرسکی اس سکیم کے تحت تقسیم ہونیوالی کاریں اور کیری ڈبہ وین ٹیکسی سٹینڈز کی بجائے شہر کے تجارتی مراکز میں کھڑی پائی جاتی ہیں کیونکہ یہ گاڑیاں حاصل کرنے والے لوگوں نے فراہمی روزگار کی بجائے ذاتی استعمال میں رکھی ہوئی ہیں جو بچوں کو گھروں سے سکولوں میں پہنچانے اور خواتین کی خریداری میں زیر استعمال ہیں جس کے نتیجہ میں گاڑیاں حاصل کرنیوالے افراد ان کو بطور ٹیکسی چلانے سے گریز کرتے ہیں ۔ جبکہ بیشتر کافراد نے گاڑیوں کے سامان رکھنے والے جنگلے اور ونگ بھی تبدیل کروانے شروع کررکھے ہیں منچلے نوجوانوں کے استعمال میں رہنے والی گاڑیوں میں بھاری بھرکم سائونڈ سسٹم لگ چکے ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ اگر گاڑیوں کی تقسیم اور استعمال میں مکمل مانیٹرنگ کی جاتی تو عوام کو اس سے بیش بہا فائدہ ہوسکتا تھا اور سینکڑوں افرد کو روزگار بھی مل سکتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  ۔،۔ عدالت کا کٹہرا ۔،۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker