شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / یوم پاکستان۔ خواب سے تعبیر پھر عظیم ترریاست ّ

یوم پاکستان۔ خواب سے تعبیر پھر عظیم ترریاست ّ

آج ملک بھر میں یوم پاکستان کا نیا سورج طلوع ہو گا مساجد میں ملکی سلامتی کے لئے دعاؤں کے ساتھ وفاق میں31اور صوبوں میں21.21توپوں کی سلامی دی جائے گی،79ویں یوم پاکستان کی مرکزی تقریب شہر اقتدار میں فیض آباد کے ساتھ اسلام آباد ایکسپریس سے سے ملحقہ شکر پڑیاں پریڈ گراؤنڈ میں منعقد ہو گی جس کی تیاری گذشتہ کئی دنوں سے بھرپور انداز میں جاری تھی ، کراچی میں مزار قائد اور لاہور میں علامہ اقبال کے مزار پر گارڈز کی تبدیلی کی پر وقار تقاریب ہوں گی ، تمام صوبائی ہیڈ کوارٹرز سمیت ملک کے کونے کونے میں یوم پاکستان کو انتہائی جوش وخروش ،عزم اور ملکی سلامتی کی دعاؤں کے ساتھ منایا جائے گابیرون ممالک بھی پاکستانی اس حوالے سے پیچھے نہیں رہیں گے،ایوان صدر میں پر وقار تقریب کے دوران مختلف شعبوں میں کارہائے نمایاں انجام دینے والے127ملکی و غیر ملکی افراد کو ہلا امتیاز،ستارہ امتیاز ستارہ شجاعت،ستاارہ قائد اعظم،تمغہ پاکستان اور صدارتی ایوارڈ برائے حسن کارکردگی جبکہ نیوزی لینڈ میں دہشت گردی کے دوران شہادت حاصل کرنے والے نعیم رشید کے لئے نیشنل ایوراڈ کا علان کیا گیا ہے،مرکزی تقریب میں ملائیشین وزیر اعظم مہاتیر محمد مہمان خصوصی ہوں گے جن کا وزیر اعظم عمران خان نے نور خان ائیر بیس پر پرتپاک استقبال کیا تھا، ، صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی خطاب کریں گے جبکہ وزیر اعظم عمران خان،تینوں مسلح افواج کے سربراہان،وفاقی وزراء،بحرین کے آرمی چیف جنرل شیخ محمد بن عیسی ٰ الحکیفہ،آذر بائیجان کے وزیر دفاع کرنل جنرل جسیوف ،عمان کے اعلیٰ حکام اور مختلف ممالک کے سفیر شرکت کریں گے،اس موقع پر پاک فوج اپنی دفاعی قوت کا بھرپور مظاہرہ کرے گی ،شاندار پریڈ جس کا نام زندہ پاکستان رکھا گیا ہے میں آذربائیجان اور سعودی دستے پاکستانی فوج کے ہمراہ پریڈ کا حصہ ہوں گے،آذر بائیجان ،بحرین ،سعودی عرب اور سری لنکا کے پیرا ٹروپرفن کا مظاہر کریں گے فلائی پاسٹ اور مظاہروں میں پاک فضائیہ کے ساتھ ساتھ ترکی کے ایف16اور چین کے جے10طیارے بھی شامل ہیں، پنجاب رجمنٹ،فرنٹئیر کور،ناردن لائٹ انفنٹری،پاک بحریہ،پاک فضائی،پاکستان رینجرز،فرنٹئیر رجمنٹس،پاکستان،آرمڈ فورسز لیڈیز فورسز،ٹرائری سروز لیڈی،ٹرائری سپیشل گروپ کا دستہ،بوائے اسکاؤٹس،گرلز گائیڈز،مجاہد فورس اوربینڈز کے دستے پریڈ اورپاک فضائی اور بحریہ کے طیارے فلائی پاسٹ کریں گے جن میں جے ایف تھنڈر17،ایف 16،سی ون 30،ایف سیون،پی سی سیون،قراقرم ایگل،سیپ2000،کے ای تھری،اواکس،براق،بغیر پائلٹ شہیر سمیت دیگر جنگی طیارے شامل ہوں گے،ٹریکنگ ریڈار سسٹم،نصر،شاہین،۱،۱۱،۱۱۱کروز میزائل سسٹم اور دیگر جنگی سازو سامان نمائش کے لئے پیش کیا جائے گا ،ایوی یاشن ہیلی کاپٹر،ایم آئی 17،پیونک ہیلی کاپٹرمظاہروں میں شریک ہوں گے ، 10ہزار فٹ کی بلندی سے فری فال کا مظاہرہ بھی کیا جائے گا،بر صغیر پاک و ہند میں انگریز سامراجیت کے وقت مسلمان جہاں ایک طرف انگریزوں کے عتاب کا شکار تھے وہیں ہندو قوم نے بھی انہیں جکڑنے کا ہر حربہ استعمال کرنا شروع کر دیا،آزادی کی آواز بلند ہوئی تو بر صغیر کے ہندو رہنماؤں نے موقع غنیمت جانتے ہوئے بھی جدو جہد آزادی کے نام سے کام شروع کر دیا جن کا بنیادی مقصد یہ تھا کہ انگریز کے بر صغیر چھوڑنے کے بعد پورے برصغیر پر ہندو راج ہو گا اور یہاں بسنے والے مسلمان پھر ان کے رحم و کرم ہوں گے بر صغیر سے باہر ہندوستان کی یک طرفہ تصویر پیش کرنے کی کوشش کی جاتی کہ یہاں بسنے والے تمام طبقے متحد ہو کر انگریز سے آزادی کا علم بلند کئے ہوئے ہیں لیکں اصلیت اس کے برعکس تھی یہاں کی دو بڑی قومیوں کے اختلافات بنیادی اور تاریخی تھے،خبطہ الہ آباد میں ڈاکٹر علامہ محمداقبال نے واضح کر دیا تھا کہ تاریخی عمل کے سیاق و سباق میں برصغیر کے شمال مغرب میں ایک اسلامی مملکت کا قیام نا گزیر ہے یہ ایک عاشق رسولﷺ کا خواب تھا جو تعبیر میں بدلا،23مارچ کو قرار داد پاکستان پیش کی گئی جسے متفقہ طور منظور کیا گیا اس موقع پر بانی پاکستان نے اپنی تقریر میں تاریخی شہادت کی روشنی میں متحدہ ہندوستان کے تصور کو غیر فطری قرار دیا اور کہا مسلمان قومیت کی ہر تعریف پر پورا اترتے ہیں اس لئے وہ اپنے علیحدہ قومی وطن کے مستحق ہیں،یہ دن ہماری تاریخ کا سب سے اہم دن ہے جس روز ہمارے اجداد نے غاضبانہ طاقتوں کو شکست دیکر اپنی قسمت کا فیصلہ خود کرنے کا عزم کیا وہ خواب آخر کار نہ صرف حقیقت کا روپ دھار ا بلکہ اب وہ دنیا کی اہم ترین ریاست کے روپ میں موجود ہے،14اگست کو پاکستان دنیا کے نقشے پر ایک نئی اسلامی ریاست کے نام سے نمودار ہوا،تب کوئی تصور بھی نہیں کر سکتا تھا کہ یہ ریاست ہر گذرتے وقت کے ساتھ دنیا بھر میں منفرد ترین مقام حاصل کرتی جائے گی ،آگے بڑھتی جائے گی ،بلندیوں کو چھوتی جائے گی،دشمن کے ناپاک عزئم کو خاک میں ملاتی جائے گی،مسلط کردی جنگوں میں دشمن کے دانت کھٹے کرتی جائے گی، دہشت گردی کی عالمی سازش کو نیست و نابود کر دے گی،ایٹمی قوت کا روپ دھار جائے گی،اس کی فوج اور انٹیلی جنس سروس پیشہ ورانہ صلاحیتوں کے لحاظ سے دنیا میں پہلا مقام حاصل کر جائیں گی،پاکستان دنیا کا وہ واحد ملک ہے جسے بانی پاکستان قائد اعظم محمد علی جناح سمیت چند ایک کے علاوہ ایک بھی بہتر حکمران نصیب نہ ہوا مگر اس کے باوجود وہ دنیا کے افق پر پوری آ ب و تاب کے ساتھ چمک دھمک رہا ہے، اس نوچا گیا، لوٹا گیا ،عوام کے حقوق غضب کئے گئے مگر یہ ریاست پھر بھی نہ ڈگمگائی در حقیقت پاکستان صرف ایک ریاست کا ہی نام نہیں بلکہ اس کا قیام کرہ ارض پر خدا وند کریم عظیم تحفہ اور معجزہ ہے، دنیا کی وہ کون سی قوت یا طاقت ہے جو خالق کائنات کے اس معجزے کو ملیا میٹ کر سکے اس کے ؔ خلاف جس نے بھی کچھ کیا یا سوچا وہ اسی دنیا میں مقام عبرت بن گیا،پڑوسی دشمن ملک نے ہم پر بلاوجہ جنگیں مسلط کیں مگر اسے منہ کی کھانی پڑی سقوط ڈھاکہ بھی اس کی کامیابی نہیں بلکہ یہ بھی ہمارے اندورنی کرداروں کی وجہ سے ہوا اور جو کوئی بھی اس کے ذمہ داران تھے قدرت نے انہیں کس کس انجام سے دوچار کیا اس سے ہر پاکستانی با خبر ہے انڈین وزیر اعظم اندرا گاندھی بھی عبرتناک انجام سے نہ بچ سکیں اندرا گاندھی کا بیٹا راجیو بھی بہت پاکستان مخالف تھا و جہنم واصل ہوا،اسے جس نے لوٹا وہ حساب دے کر گیا،اسے جس نے نوچا وہ خود سسک سسک کر مرا،ذلیل ہوا رسوا ہوا،روس نے افغانستان میں قبضہ کرنے کے نام پر پاکستان کو زیر تسلط لانے کا خواب آنکھوں میں سجایا تو خود رییزہ ریزہ ہو گیا،کئی افغان کٹھ پتلی حکمرانوں نے پاکستان مخالف قوتوں کا ساتھ دیا وہ بھی عبرتناک انجام سے دوچار ہوئے، امریکہ پہلے اپنے روس کے خلاف اپنے مفادات کے لئے پاکستانی دوستی کا اراگ الاپ مگر پھر خود مسلم دشمنی میں نائین الیون کے بعد امریکہ نے عراق کے بعد افغانستان کا رخ کیاجس کا بنیادی مقصد چین کے بڑھتے ہوئے اثرو رسوخ کے باعث بھارت کو علاقہ کا بدمعاش بنانا اور پاکستان کو کمزور کرنا تھا مگر وہ خود ذلیل ہو چکا ہے غرضیکہہر پاکستان دشمن کو منہ کی کھانی پڑی ،اسرائیل پاکستان دشمنی میں پیش پیش ہے مگر کسی میں ہمت نہیں کہ اس خد کی اس عظیم نعمت پر میلی آنکھ ڈال سکے،عالمی معاشی جنگ نے عروج پکڑا تو دوست ملک چین نے بھارت،برازیل اور روس کے ساتھ مل کرBRICنامی تنظیم بنائی جو بعد میں جنوبی افریقہ کے شامل ہونے پر BRICSبن گئی پاکستان کو اس میں شامل نہ گیا گیا مگر چین کو بھی شاید بعد میں ہوش آیا تب پاکستان کو اقتصادی راہداری کی پیش کش کی،برکس میں شامل نہ ہونے کے باوجود پاکستان چین کی سب سے بڑی ضروت بن کر سامنے آیا یہ سب خدائی حکمت عملی ہے کہ اللہ پاک نے پاکستان کو ایسا جغرافیائی محل وقوع دیا کہ جو تا قیامت دنیا بھر کی مجبوری اور ضروت رہے گا،گودار دنیا بھر میں سب سے گہرے پانی کی واحد بندرگاہ ہے جہاں اب سعودی عرب بھی بڑئی سرمایہ کاری سے آئل ریفائنری بنا رہا ہے جس کے بننے سے جہاں ایک طرف سعودی عرب تیل کی برآمد کے لئے دنیا کے ہر ملک تک رسائی حاصل کر سکے گا وہیں چین جو دنیا بھر میں فروخت ہونے والا ایک چوتھائی تیل خریدتا ہے کو بھی یہاں سے پائپ لائن کے ذریعے 40دن کی بجائے صرف7دن میں سپلائی ممکن ہو جائے گی اور پاکستان ریفائنری کی بہتر سہولیات نہ ہونے پر اپنے خام تیل کا25فیصد ضائع کر دیتا ہے اب وہ بھی ضائع نہیں ہو گا،حال ہی چند پاکستان دشمن قوتوں نے جاہل بھارتی وزیرا عظم نریندر مودی کو الیکشن میں کامیابی دلوانے کا جھانسہ دے کر پاکستان پر جارحیت کے لئے قائل کیا اسرائیل کی فزیکل مدد سے پاکستان پر حملہ کرنے کی ناپاک کوشش کی مگر دنیا نے دیکھا کہ پاکستانی فوج اور قوم میں کس قدر جذبہ ایمانی ہے بھارتی طیاروں کے گرائے جانے کے بعد دشمن قوتوں نے پاکستان کے کئی شہروں پر حملے بنائے ISIنے ان منصوبوں کو قبل از وقت افشا کرتے ہوئے مخالفین کو ششدر کر دیا اوردشمن کو جواب ملا اس کا رد عمل صرف بھارت ہی نہیں بلکہ اسرائیل تک بھی براہ راست جائے گا سی وجہ سے امریکہ نے راتوں رات جدید دفاحی نظام اسرائیل پہنچایا تھا،پاکستان نے انڈیا سے آنے والی انٹرنیشنل پروازوں کودفاحی حکمت عملی کی وجہ سے چند کیا تواب تک اسے70ارب سے زائد کا خسارا ہو چکا ہے ،پاکستان بہت خوبصورت ملک ہے ،عظم ترین ملک ہے،ہر قسم کی قدرتی دولت سے مالا مال ملک ہے،جھیلوں کا ملک ہے،پہاڑوں کا ملک ہے،صحراؤں کا ملک ہے،جھرنوں کا ملک ہے،آبشاروں کا ملک ہے،ساحلوں کا ملک ہے، دنیا کی بلند ترین پہاڑی چوٹیوں کا ملک ہے،مری،چترال،کاغان، نیلم،سکردو،کیلاش ،کشمیر،گلگت ببلتستان ن جیسے لاتعدادخوبصورت علاقوں کا ملک ہے،کئی موسموں کا ملک ہے،دنیا کی جری اور بہادر قوم کا ملک ہے،غیرت مندوں کا ملک ہے،جذبہ ایمان سے لبریز مسلمانوں کا ملک ہے، یہ جنت نظیر ملک ہے ،یہ لازوال ملک ہے ،یہ دشمنوں کے لئے چٹان کی مانند ملک ہے،اسے نہ کوئی ختم کر سکا ہے اور تا قیامت نہ کوئی ایسا کر سکے گا ،یہ تو ایسا ملک ہے جس کے طیاروں اور شاہینوں کی گھن گرج سے ہی دشمنوں کے دل دہل جاتے ہیں،آج یوم پاکستان ہے کچھ کرنے،عوامی حالت بہتر، قومی اداروں کی اپنی اصلی حالت میں لانے ،کرپٹ ٹولے کو لگام ڈالنے اور لٹیروں کے لئے بے رحم احتساب کرنے کے عزم کا دن ہے کیونکہ ہمارے اکابرین نے بھی کئی دہائی قبل ایسے جدید ،مضبوط اور جمہوری ملک کا تصور پیش کیا تھا جہاں کسی پر ظلم نہ کیا جا سکے اور نہ ہی کسی کا استحصال ممکن ہو فی زمانہ ہمارے موجودہ حکمرانوں کو اپنے گریبانوں میں بھی جھانکنا ہو گا ،باقی دنیا یاد رکھے یہ قوم کے کسی بھی مشکل ترین چیلنج کا مقابلے کرنے کو ہمہ وقت تیار ہے ،پاکستان زندہ باد،پاک فوج پائندہ باد۔

یہ بھی پڑھیں  بھائی پھیرو: تیز رفتار ویگن کی ٹکر سے ایک شخص ہلاک