پاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں کے سروس اسٹرکچر کا نوٹیفکیشن جاری کردیا

yound doctors associationلاہور(نمائندہ خصوصی)پنجاب حکومت نے ڈاکٹروں کے سروس اسٹرکچر کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا جبکہ وائی ڈی اے کا کہنا ہے کہ صرف 10 فیصد مطالبات مانے گئے ہیں‘حکومت پنجاب نے ینگ ڈاکٹرز کے دیرینہ مطالبے سروس اسٹرکچر کا باقاعدہ نوٹیفیکیشن جاری کر دیا ہے۔ نوٹیفیکیشن کے مطابق ہر ڈاکٹر کو ماہانہ 1200 روپے ہیلتھ پروفیشنل الاؤنس دیا جائے گا۔ایف سی پی ایس کرنیوالوں کو 5000 روپے ماہانہ ،پریکٹس نہ کر نیوالیڈینٹل ڈاکٹروں کو چار سے چھ ہزار نان پریکٹس الاؤنس دیا جائے گا۔پی جی ٹرینی کی تنخواہ میڈیکل آفیسر کی تنخواہ سے دس فیصد کم ہو گی جبکہ ہاؤس آفیسر اور پی جی ٹرینرز کی تنخواہ ڈاکٹروں کی تنخواہوں کے ساتھ بڑھے گی۔ نو ٹیفکیشن پر عملدرآمد 3 جنوری سے ہوگا۔ دوسری جانب وائے ڈی اے کا کہنا ہے کہ نو ٹیفکیشن میں صرف 10 فیصد مطالبات مانے گئے ہیں باقی 90 فیصد ابھی باقی ہیں

یہ بھی پڑھیں  پی ٹی وی کی عمارت پر دھاوا بولنا اور قبضہ کرنے کے عمل افسوسناک ہے، الطاف حسین

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker