پاکستانتازہ ترین

ینگ ڈاکٹرز نے حکومت پنجاب کو گٹھنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا

لاہور﴿نمائندہ خصوصی﴾ینگ ڈاکٹرز نے ایک بار پھر حکومت پنجاب کو گٹھنے ٹیکنے پر مجبور کر دیا ہے، حکومت کو ان کی ہڑتال ختم کرانے کیلئے تبادلے روکنا پڑے جبکہ سروس اسٹرکچر اور دیگر مطالبات کیلئے کمیٹی قائم کرد ی گئی. ایک ہفتے سے زائد جاری رہنے والی ہڑتال سے مریضوں کی پریشانی کا حساب لینے والا کوئی نہیں. لاہورمیں حکومت پنجاب اورینگ ڈاکٹرز کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں اور تبادلوں پر عملدرآمد روک دینے کی یقین دہانی پر انہوں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے. ینگ ڈاکٹر زکے دیگر مطالبات کا جائزہ لینیکیلئے کمیٹی قائم کردی گئی ہے جو ایک ماہ میں سفارشات پیش کریگی. آٹھ روز جاری رہنے والی ینگ ڈاکٹرز کی ہڑتال کے باعث ہزاروں مریض مارے مارے پھرتے رہے، کوئی انکی پریشانیوں کا حساب کرنے والاہے نہ لینے والا.وزیر اعلیی پنجاب کے معاون خصوصی برائے صحت خواجہ سلمان رفیق نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ کل سے سرکاری اسپتالوں میں معمول کے مطابق کام ہو گا.پنجاب میں ینگ ڈاکٹرز ایسوسی کے ساتھ حکومت کے مذاکرات کامیاب ہوگئے ہیں جس کے بعد ڈاکٹروں نے ہڑتال ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔ ایوان وزیر اعلی لاہور میں صوبائی وزیر قانون رانا ثنائ اللہ نے پریس کانفرنس کے دوران بتایا ڈاکٹرز کے ساتھ حکومتی کمیٹی کے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں جس کے نتیجہ میں تین رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی ہے۔رانا ثنائ اللہ کے مطابق قائم کی گئی کمیٹی مذاکرات کے دوران ہونے والے فیصلوں پر عمل درا مد کے لیے فیصلہ کرے گی۔ انہوں نے کہاکہ ڈاکٹروں کے سروس اسٹکچر کے لیے بھی ایئندہ تین روز کے دوران کمیٹی بنا دی جائے گی جو ایک ماہ کے اندر وزیر اعلی پنجاب کو اپنی سفارشات پیش کرے گی۔ اس موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن کے ترجمان ڈاکٹر ناصر عباس نے کہا کہ ہڑتال عوامی مفاد میں ختم کی گئی ہے اور حکومت کی جانب سے تمام مطالبات مان لیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button