تازہ ترینعلاقائی

لاہور:ینگ ڈاکٹرز کی گرفتاریوں کے خلاف ڈاکٹروں کا احتجاج

لاہور (نمائندہ خصوصی) میں پنجاب حکومت کی ہدایت پر ینگ ڈاکٹرز کی گرفتاریوں اور بلیک لسٹ کئے جانے کے خلاف ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اسلام آباد کی اپیل پر ینگ ڈاکٹرز نے یوم سیاہ منایا اور بازؤں پر سیاہ پٹیاں باندھ کر پر امن احتجاج کیا ۔ینگ ڈاکٹرز نے احتجاج کرتے ہوئے ابن سینا روڈ بلاک کردی ۔ ینگ ڈاکٹرز نے بینرز اور پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر پنجاب حکومت کے خلاف نعرے درج تھے ۔ ینگ ڈاکٹرز کا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری کے لئے احتجاج کرنا ان کا حق ہے۔ پنجاب حکومت نے جمہوری دور حکومت میں ڈاکٹروں کی گرفتاریوں کا ظالمانہ اقدام کر کے آ مریت کی یا د تازہ کردی ۔ ینگ ڈاکٹرز نے پنجاب حکومت کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز کوگرفتار کرنے کے پنجاب حکومت کے اقدام کی شدید مذمت کرتے ہوئے اسے ظالمانہ اقدام قرار دیا ۔ انہوں نے مطالبہ کیا کہ لاہور میں گرفتار کئے گئے ینگ ڈاکٹرز کو فوری طور پررہا کیا جائے اور اگر ایسا نہ کیا گیا تو احتجاج کا دائرہ وسیع کیا جائے گا ۔ایبٹ آباد کے ایوب میڈیکل کمپلکس کے صوبائی ڈاکٹر ایسو سی ایشن کا پنجاب میں ڈاکٹروں کی گرفتاری کیخلاف احتجاجی ریلی نکالی گئی، ریلی ایوب میڈیکل کالج سے نکلی اور شاہراہ ریشم میں ڈاکٹروں نے دھرنا دیا۔ ڈاکٹروں نے پنجاب حکومت کے خلاف شدید احتجاج کیا اور بعد ازاں ایوب میڈیکل کمپلکس کی او پی ڈیز کا بائیکاٹ کر دیا جس کے باعث مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker