پاکستانتازہ ترین

ینگ ڈاکٹرز کل سپریم کورٹ میں پٹیشن دائر کرینگے

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن فیڈرل چیپٹر نے پنجاب حکومت کی جانب سے ینگ ڈاکٹرز کے خلاف سولہ ایم پی او لگائے جانے کے فیصلے کی شدید مذمت کرتے ہوئے اس اقدام کے خلاف سپریم کورٹ سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس سلسلے میں ینگ ڈاکٹرز کی جانب سے پٹیشن کل سپریم کورٹ میں دائر کی جائے گی۔ اسلام آ باد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن فیڈرل چیپٹر کے صدر ڈاکٹر اجمل کا کہنا تھا کہ پنجاب حکومت کی جانب سے ینگ ڈاکٹروں کے خلاف بنائے جانے والے مقدمات غیر قانونی ہیں ۔ انہوں پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ فوری طور پر ینگ ڈاکٹرز کے خلاف درج مقدمات کو خارج کر کے ڈاکٹرز کو رہا کر کے انہیں ان کے عہدوں پر بحال کیا جائے ۔ان کا کہنا تھا کہ اگر سپریم کورٹ کی جانب سے دو روز کے دوران اس معاملے پر ازخو د نوٹس نہ لیا گیا تو اسلام آ باد کے ینگ ڈاکٹرز سپریم کورٹ تک مارچ کریں گے ۔ پریس کانفرنس کے بعد ڈاکٹرز نے پنجاب حکومت کے خلاف نعرے بازی کی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker