پاکستانتازہ ترین

پچیس ڈاکٹرمعافی کےبعدرہا،حکومت

لاہور(نمائندہ خصوصی) پنجاب  حکومت  نے دعویٰ  کیا  ہے کہ  پچیس  گرفتار ڈاکٹروں  کو معافي مانگنے پر رہا کرديا گيا،انہوں نے ہڑتال نہ کرنے کي يقين دہاني کرائي ہے۔ دوسري طرف ينگ ڈاکٹرزنے دعوا مسترد کرتے ہوئے کہا کہ کسی نے معافی نہیں مانگی ، ہڑتال جاری رہے گی۔پنجاب حکومت کے مطابق یکم جولائی کو گرفتارکیے گئے تینتیس ڈاکٹروں میں سے پچیس کو رہا کردیا گیا ہے اورڈاکٹروں کو یہ رہائی آئندہ ایسی کسی بھی ہڑتال کا حصہ نہ بننے کی یقین دہانی پرملی ہے۔ رہا ہونے والے ہونے والے ڈاکٹروں نے وزیراعلی سیکرٹریٹ میں وزیرقانون رانا ثنا اللہ اور سنیٹر پرویز رشید سے ملاقات کی ہے جس کے بعد رانا ثناء اللہ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ رہا ہونے والوں نے ہڑتال کا حصہ نہ بننے سے متعلق تحریری بیان دے دیا ہے۔ادھر ینگ ڈاکٹرز کے ترجمان ڈاکٹر مدثر نے اس معاملے سے لاعلمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت ڈرامہ کررہی ہے ،،، انہوں نے کہا کہ رہا ہونے والے افراد میڈیکل کے طلبا ہیں۔ ترجمان کا کہنا ہے کہ ہماری قیادت کو رہا نہیں کیا گیا اور مطالبات کی منظوری تک ہڑتال جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker