پاکستانتازہ ترین

بدھ کو وزیراعلیٰ ہاؤس کا گھیراؤ کریں گے، ینگ ڈاکٹرز

لاہور(نمائندہ خصوصی)ینگ ڈاکٹرز نے کہا ہے کہ سات نومبر کو وزیراعلیٰ ہاوٴس کے گھیراوٴ کے فیصلے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے،بیوروکریٹس اور سیاستدانوں کو سرکاری ہسپتالوں میں وی آئی پی پروٹوکول نہیں دیا جائے گا۔ گنگارام ہسپتال لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وائی ڈی اے کے عہدیداروں کا کہنا تھا کہ کوئی سیاسی جماعت ینگ داکٹرز کی پشت پناہی نہیں کر رہی، وہ اپنے مطالبات میں حق بجانب ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وہ پر امن احتجاج کر رہے ہیں، اگر پنجاب حکومت نے سختی کی تو نتائج کی ذمہ دار بھی خود ہو گی۔ وائی ڈی اے کے رہنماوٴں نے کہا کہ کل راولپنڈی اور رحیم یار خان سے ڈاکٹرز کے قافلے لاہور کی جانب روانہ ہونگے جبکہ سات نومبر کو لاہور میں وزیراعلٰی ہاوٴس کا گھیراوٴ کیا جائے گا اور مطالبات تسلیم ہونے تک دھرنا دیں گے۔ وزیراعلیٰ کے معاون خصوصی خواجہ سلمان رفیق نے کہا ہے کہ کہ وائی ڈی اے کی حکومت پر الزام تراشی مناسب نہیں، ڈاکٹرز مریضوں کا استحصال نہ کریں، حکومت کی اولین ترجیح غریبوں کا علاج معالجہ یقینی بنانا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker