
اوکاڑہ (محمدمظہررشید چودھری سے) اوکاڑہ کے ینگ ڈاکٹرز نے اپنی مدد آپ اور فرینڈز آف ڈاکٹرز کے تعاون سے ڈی ایچ کیو اوکاڑہ کے ڈاکٹرز میں حفاظتی سامان تقسیم کیا،فرینڈز آف اوکاڑہ کی جانب سے مزید سامان فراہم کرنے پر اوکاڑہ کے دور دراز علاقوں میں کام کرنے والے ڈاکٹرز میں بھی حفاظتی سامان تقسیم کیا جائے گااس موقع پر ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن اوکاڑہ کے صدر ڈاکٹر اویس اکرم کا کہنا تھا کہ جو کام پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہے وہ ڈاکٹرز اپنی مدد آپ کے تحت کر رہے ہیں نائب صدر وائی ڈی اے اوکاڑہ ڈاکٹر معاویہ حسنین کا کہنا تھا کہ اس مشکل گھڑی میں اپنی زندگیاں داؤ پر لگانے والے اپنے ڈاکٹرز کو اکیلا نہیں چھوڑ سکتے پنجاب حکومت کو چاہیے کہ وہ صوبہ کے تمام ہسپتالوں میں حفاظتی سامان جلد از جلد مہیا کرے نہیں تو سروسز ہسپتال کے ڈاکٹرز کی طرح اوکاڑہ کے ڈاکٹرز بھی بڑی تعداد میں کرونا کا شکار ہو سکتے ہیں٭