تازہ ترینکھیل

آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ، یونس خان پہلی پانچ پوزیشن میں شامل

آئی سی سی ٹیسٹ پلیئر رینکنگ میں اوول کے ڈبل سنچری میکریونس خان گیارہویں پوزیشن نے جمپ لگاکرپانچویں نمبر پر پہنچ گئے ہیں تاہم مین آف دی سیریز مصباح الحق تنزلی کے بعد ٹاپ ٹین سے باہرہوگئے۔ اوول ٹیسٹ کے ڈبل سنچری میکر یونس خان آئی سی سی تازہ ٹیسٹ رینکنگ میں چھ درجہ ترقی کرکے پانچویں پوزیشن پرفائز ہوگئے۔ جبکہ مین آف دی سیریز کپتان مصباح الحق کی ایک خراب پرفارمنس پر ٹاپ ٹین سے باہرہوگئے۔ آسٹریلوی کپتان اسٹیواسمتھ ،جو روٹ ، کین ولیمسن اورہاشم آملا بالترتیب پہلی چارپوزیشن پرفائز ہیں۔ دو،دو درجہ ترقی کے بعد پاکستان کے اسد شفیق پندرہ، اظہرعلی سترہ اور سرفراز احمد انیس ویں نمبر پرپہنچ گئے۔ بولنگ رینکنگ میں کوئی بڑی تبدیلی نہیں ہوئی۔ جیمز اینڈرسن کی پہلی اور پاکستان کے لیگ اسپنر یاسر شاہ کی پانچویں پوزیشن برقرار ہے۔ بھارت کے ایشون دوسرے، جنوبی افریقا کے ڈیل اسٹین تیسرے اور انگلینڈ کے اسٹورٹ براڈ چوتھے نمبر پر ہے۔ چھ درجہ ترقی کرکے وہاب ریاض ستائیس ویں اور اکیس درجے کی چھلانگ لگاکر سہیل خان اکتالیس ویں پوزیشن پر پہنچ گئے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker