سپریم کورٹ (مانیٹرینگ سیل)نے سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی کو سات رکنی بینچ کے فیصلے کے خلاف اپیل دائرکرنے کیلئےسات روز کی مہلت دیدی۔ چیف جسٹس کی سربراہی میں عدالتی بینچ نے یوسف رضا گیلانی کی نااہلی سے متعلق نظر ثانی درخواست کی سماعت کی۔ چیف جسٹس نے کہا فیصلہ تبدیل کرنے کا ایک طریقہ کار ہے اسکے بغیر تبدیلی نہیں کی جا سکتی، آپ نے سزاکا فیصلہ چیلنج ہی نہیں کیا۔ سزاسات رکنی بینچ نے دی لیکن چیلنج تین رکنی بینچ کے فیصلے کو کیا گیا۔ سابق وزیر اعظم کا اپنے حق میں دلائل میں کہنا تھا انھوں نےسزا اور نا اہلی دونوں ختم کرنے کی استدعا کی ہے۔
You must be logged in to post a comment.