پاکستانتازہ ترین

پہلی کتاب ابوالکلام آزادی کی پڑھی، سید یوسف رضا گیلانی

اسلام آباد﴿بیورو چیف﴾ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ دانشوروں اور ادیبوں کی پیدا کی ہوئی آ گاہی کی وجہ سے اب ملک میں غیر آئینی اقدام کی گنجائش نہیں رہی ‘ اسلام آباد میں دانشوروں اور ادیبوں کے اعزاز میں دئیے گئے عشائیہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میںنے پہلی کتاب ابوالکلام آزاد کی پڑھی ‘ کتاب پڑھنے کے رحجان کو فروغ دینے کیلئے مشترکہ کوششیں کرنا ہوں گی۔ انہوں نے کہا کہ وہ برطانیہ کے سابق وزیراعظم ونسٹن چرچل سے بہت متاثر ہیں۔ چرچل بہت پرعزم اور دھیمے انداز کے قائل تھے۔ انہوں نے کہا کہ جیل کی مشکلات نے کتاب لکھنے کی طرف راغب کیا ۔’’چاہ یوسف سے صدا ‘‘ لکھنے میں 5 سال لگے۔ انہوں نے کہا کہ جیل میں کمپیوٹر آصف علی زرداری کی وجہ سے ملا۔ جب میرا کمپیوٹر جیل میں چوری ہوا تو 3 دن تک کھانا نہیں کھایا اور آخر کار کتاب مکمل کرنے میں کامیابی ملی‘ انہوں نے کہا کہ دانشور وں اور ادیبوں نے عوام میں آگاہی پیدا کی ہے۔ اصل طاقت علم ہے اور کتاب علم کا منبع ہے

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ شہر اور گردونواح میں ڈکیتی اور چوری کا سلسلہ جاری،پولیس ناکام

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker