پاکستانتازہ ترین

لاپتہ افراد کے حوالے سے قوانین بنائے جائیں،گیلانی

اسلام آباد (مانیٹرنگ  سیل)  وزیر اعظم  یوسف رضا گیلانی  کی  زیر صدارت  بلوچستان  سے متعلق اہم اجلاس ہوا جس میں وزیراعظم نے صوبے میں قیام امن کے لیے انسداد دہشت گردی قوانین میں ترمیم کرنےکی ہدایت کی ہے ۔ وزیراعظم یوسف رضاگیلانی کی زیرصدارت بلوچستان میں امن وامان کےحوالے ایک اہم اجلاس ہوا۔ جس میں بلوچستان کے حالات، امن وامان اورلاپتہ افراد کے حوالے سے انہیں تفصیلی بریفنگ دی گئی ۔ وزیراعظم گیلانی نے ہدایت کی کہ صوبےمیں قیام امن کےلیے انسداد دہشت گردی قوانین میں ترمیم کی جائے ۔انہوں نے وزیراعلیٰ بلوچستان اور وفاقی وزیرداخلہ کوہدایت کی وہ اس سلسلےمیں باقاعدگی سےاجلاس منعقد کریں اورصوبےمیں قیام امن کویقینی بنایاجائے۔ وزیراعظم نے لاپتہ افراد کے حوالے سے ضروری قوانین بنانے کی بھی ہدایت کی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ:دس سالہ بچے نے شورمچاکرزبردستی بدفعلی کی کوشش ناکام بنادی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker