پاکستانتازہ ترین

آئین کی پاسداری پر وزارت عظمی کے عہدے سے ہٹانے کی سزا ملی، یوسف رضا گیلانی

ملتان﴿بیورو رپورٹ﴾سابق وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مجھے وزارت سے ہٹائے جانے کی سزا آئین کی پاسداری پر ملی ہے یہ بات انہوں نے جمعہ کے روز یہاں اپنی رہائش گاہ پر سوڈان کے سفیر الشفیع احمد محمد سے ملاقات کے دوران کہی ۔انہوں نے کہا کہ ہمارا آئین ہمارے صدر کو تحفظ دیتا ہے اور میں نے اپنا کام آئین کے مطابق کیا ۔انہوں نے کہا کہ میری خواہش ہے کہ پاکستان اور سوڈان کے مابین تعلقات بہتر سے بہتر ہوں اور تعلقات نہ صرف حکومتوں کی سطح پر ہوں بلکہ پاکستانی عوام کے تعلقات  سوڈانی عوام کے ساتھ گہرے ہوں ۔اس موقع پر سوڈان کے سفیر نے سابق یوسف رضا گیلانی سے ملاقات کے دوران کہا کہ ہم سوڈان پاکستان سمیت تمام اسلامی ممالک سے محبت کرتے ہیں اور میری بھی خواہش ہے کہ پاکستان اور سوڈان کے تعلقات مزید بہتر اور مستحکم ہوں ۔دریں اثنائ وزیر اعظم نے صحافیوں کے سوالوں کے جواب دینے سے گریز کیا اور عدالت عظمی کی جانب سے نئے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف کو سوئس حکومت کو خط لکھنے کے سوال پر نو کمنٹس کہا اور نیٹو سپلائی کے بارے میں سوال کے جواب دیتے ہوئے کہا کہ وہ یہ سوال نئے وزیر اعظم راجہ پرویز اشرف سے پوچھیں

یہ بھی پڑھیں  ملتان:حکومت نے کردار ادا کرنے میں بہت دیرکردی، یوسف رضا گیلانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker