پاکستانتازہ ترین

پنجاب کی تقسیم آئین کے مطابق ہوگی، گیلانی

لاہور(نامہ نگار) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ مسلم لیگ ن کی مخالفت کے باوجود پنجاب کی تقسیم پر کمیشن اپنا کام کرتا رہے گا۔ علامہ اقبال انٹر نیشنل ائر پورٹ لاہور پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ صوبے کی تقسیم آئین کے مطابق ہوگی۔ پنجاب اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں کمیشن تشکیل دیا گیا ہے۔ اس میں مسلم لیگ ن کے شامل نہ ہونے کا فیصلہ پنجاب کی حکمران جماعت کا نظر ثانی شدہ موقف ہے۔ انہوں نے کہاکہ بلدیاتی انتخابات عدلیہ کے حکم کے مطابق کروارہے ہیں، شوشہ قراردینا مناسب نہیں۔ان کا کہنا تھاکہ پیپلز پارٹی نے ہر دور میں عدلیہ کا احترام کیا ہے۔ بلدیاتی انتخابات میں بھی عدلیہ کے فیصلے پر عمل کروائیں گے۔ سابق وزیر اعظم کا کہنا تھا کہ انہیں نااہل قراردینا اور ان کے بیٹے علی موسیٰ گیلانی پر مقدمے کا اندراج کروانا قبل از وقت دھاندلی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان ہندوستان، چین ، ایران، روس اور وسطی ایشیائی ریاستوں کے ساتھ تجارت میں توازن اور دوستانہ تعلقات چاہتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ہندوستان سے تمام بنیادی تنازعات کا مذاکرات کے ذریعے حل ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ملتان:حکومت نے کردار ادا کرنے میں بہت دیرکردی، یوسف رضا گیلانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker