پاکستانتازہ ترین

نااہل ہوں اس لئے الیکشن نہیں لڑ سکتا ، یوسف رضا گیلانی

KL13_070708_PAKISTAN PRIME MINISTERکراچی (نامہ نگار) سابق وزیر اعظم اور پیپلز پارٹی کے نائب چےئرمین یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ نااہل ہوں اس لئے الیکشن نہیں لڑ سکتا ،میری پارٹی نے دوسری پارٹیوں سے لوگوں کو توڑنے کی کوئی ذمہ داری نہیں دی، الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو ملک بحران کا شکار ہو جائے گا۔یہ بات انہوں نے بدھ کو کراچی اےئر پورٹ آمد کے موقع پر صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کہی۔سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ہم جوڑ توڑ کی سیاست نہیں کرتے، ایک شریف آدمی ہوں، مجھے پارٹی میں کوئی ایسی ذمہ داری نہیں دی کہ دوسری پارٹیوں سے جاکر لوگوں کو توڑوں۔انہوں نے مزید کہا کہ پیر پگارا میرے چھوٹے بھائی ہیں، شہید چےئر پرسن بینظیر بھٹو کی برسی میں شرکت کے بعدگڑھی خدا بخش سے واپسی پر خصوصی طور پر پیرا پگاراسے ملنے جاؤں گا۔ انہوں نے کہا کہ بحیثیت پارٹی نائب چیئرمین میری ذمہ داری ہے کہ میں پورے پاکستان بالخصوص پنجاب میں پارٹی کیلئے اپنی خدمات سرانجام دوں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منہاج القرآن کے سربراہ طاہرالقادری سے دیرینہ تعلقات ہیں، وہ ایک معزز شخصیت ہیں، ان سے کئی مرتبہ ملاقات بھی ہوتی رہی ہے لیکن اس وقت بات ساری الیکشن کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ الیکشن وقت پر ہونے چاہئیں اگر خدانخواستہ الیکشن وقت پر نہ ہوئے تو ملک بحران کا شکار ہو جائے گا۔ ضروری ہے کہ آئین کے تحت صاف وشفاف انتخابات ہوں

یہ بھی پڑھیں  سرائے مغل : پولیس نے چھاپہ مار کر شراب کی دو چالو بھٹیاں اور گیارہ سو لٹر شراب پکڑ لی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker