تازہ ترینعلاقائی

طاہرالقادری کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے، لانگ مارچ شو اپنے انجام کو پہنچ جائیگا،یوسف رضاگیلانی

yousaf raza gellaniلاہور(نمائندہ خصوصی) سابق وزیر سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ طاہر القادری کی کوئی سیاسی حیثیت نہیں ہے، لانگ مارچ شو اپنے انجام کو پہنچ جائیگا۔ وہ گذشتہ روز میاں نواز شریف، شہباز شریف کے ساتھ چھوٹے انکے چھوٹے بھائی میاں عباس شریف کی وفات پر تعزیت کے لئے رائے ونڈ آمد پر میڈیا سے مختصر بات چیت کر رہے تھے انہوں نے کہا کہ عباس شریف میرے ساتھی تھے، ان سے پارلیمانی تعلق تھا، انکے انتقال پر یہاں تعزیت کے لئے آیا ہوں، سابق وزیراعظم نے کہا کہ حالات کا تقاضا ہے کہ بلوچستان سمیت ملک بھر میں صورتحال خصوصاً امن و امان پر حکومت اور اپوزیشن کو بات کرنا ہو گی۔ دریں اثناء مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں محمد نواز شریف اور وزیراعلی پنجاب محمد شہباز شریف سے رائیونڈ میں یو اے ای رائل فیملی کے وفد نے بھی ملاقات کی۔ جس میں انہوں نے مرحوم عباس شریف کیلئے میاں برادران سے تعزیت اور فاتحہ خوانی کی۔ وفد میں شیخ نیہان بن مبارک، شیخ محمد بن نیہان، شیخ عبدالجبار السیغ، شیخ علی البلوشی، شیخ خلفان الکابی، اور شیۃ المتاسیم شامل تھے۔

یہ بھی پڑھیں  پنجاب میں نویں،دسویں جماعت کےسائنس گروپ کے پرائیویٹ امیدواروں کےامتحان پرپابندی عائد

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker