پاکستانتازہ ترین

بلوچستان میں عوام نے بلدیاتی نظام اور امن پسند حلقہ بندیوں پرعدم اعتماد کردیا، یوسفرضا گیلانی

yousaf raza gellaniملتان (بیورو رپورٹ) سابق وزیراعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ بلوچستان میں عوام نے بلدیاتی نظام اور امن پسند حلقہ بندیوں پر عدم اعتماد کر دیا ہے نواز شریف کی نوجوانوں کیلئے قرضہ سکیم کوئی فائدہ مند سکیم نہیں ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے سابق سینیٹر ملک صلا ح الدین ڈوگر کی پہلی برسی میں شرکت سے قبل میڈ یا سے بات چیت کرتے ہوئے کیا اس موقع پر ملک عامر ڈوگر اور خواجہ رضوان عالم بھی ان کے ہمراہ تھے سید یوسف رضا گیلانی نے مزید کہا کہ بلوچستان میں بلدیاتی انتخابات کے نتائج سامنے آئے ہیں اس میں عوام کی دلچسپی نظر نہیں آئی یہ بلوچستان کے عوام کا بلدیاتی نظام اور سیاسی جماعتوں پر عدم اعتماد ہے انہوں نے کہا کہ الیکشن کمیشن آف پاکستان کو چاہیے کہ وہ بلوچستان میں خواتین کو ووت کے حق سے محروم کرنے کا نوٹس لے انہوں نے کہا کہ بلدیاتی الیکشن پورے ملک میں ہونے چاہیں اور ان کا فوری انعقاد کیا جائے کیونکہ بلدیاتی انتخابات کے ذریعے ہی غریب عوام کو اپنے مسائل نچلی سطح پر حل کرنے میں مدد ملتی ہے انہوں نے کہا کہ اگر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات غیر جانبدارانہ ہوئے تو پیپلز پارٹی بھر پور کامیابی حاصل کر ے گی لیکن پنجاب میں حکومت نے پری پول دھاندلی کے لیے اپنی بھر پور کامیابی حاصل کرے گی لیکن پنجاب میں حکومت نے پری پول دھاندلی کیلئے اپنی پسند کے امیدواروں کے لئے حلقے بنائے ہیں کئی مواضعات کر تبدیل کر دیا گیا ہے اگر پنجاب میں بلدیاتی انتخابات پر ایک سوال کے جواب میں انتظامیہ کی زیر نگرانی ہوئے تو یہ فری اینڈ فےئر الیکشن نہیں ہوں گے انہوں نے کہا کہ نواز شریف کی نوجوانوں کیلئے موجودہ قرضہ سکیم 20سے 22ارب روپے میں شروع کی جارہی ہے اتنی رقم سے کوئی قرضہ سکیم کامیاب نہیں ہو سکتی اور نوجوانوں کو اس سے فائدہ نہیں ہو سکتا جب پنجاب میں لیپ ٹاپ تقسیم کیے جارہے تھے تو ہم نے بھاری رقم سے سافٹ وئیر پروگرام شروع کیا تھا جس کے خاطر خواہ نتائج سامنے آئے انہوں نے کہا ہے کہ بے نظیر انکم سپورٹ پروگرام کے ذریعے انتہائی شفاف طریقے سے غریبوں کی مدد کی رہی تھی اس سکیم کو پوری دنیا میں سراہا گیا یوسف رضا گیلانی نے اس موقع پر سابق سینیٹر ملک صلاح الدین ڈوگر کی خدمات کو خراج عقیدت پیش کیا اور کہاکہ جب وہ ریلوے کے وزیر تھے تو ملک صلاح الدین ڈوگر ایم پی اے تھے انہوں نے نوجوانوں خاص طور پر سپورٹس سے تعلق رکھنے والے کھلاڑیوں کی ہمیشہ حوصلہ افزائی کی یہاں تک کہ سپورٹس لورز کوملازمین دلوائیں پیپلز پارٹی کیلئے ان کی خدمات کو فراموش نہیں کیا جا سکتا ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button