ملتان (بیورو رپعرٹ) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ وزیراعظم نواز شریف پر منحصر ہے کہ وہ مڈٹرم الیکشن چاہتے ہیں یا نہیں۔ تفصیلات کے مطابق یوسف رضا گیلانی کا کہنا تھا کہ ملک چلانا اتنا آسان نہیں، وزیراعظم ہوتا تو عہدہ عمران خان کو دے کر ملک چلانے کا کہتا۔ انہوں نے مزید کہا کہ پیپلز پارٹی واحد جماعت ہے جو ضمنی الیکشن میں حصہ لے رہی ہے۔