پاکستانتازہ ترین

یوسف رضا گیلانی کی ترک خاتون اول کاہارواپس کرنے کی تحریری یقین دہانی

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نےترک خاتون اول کاہارواپس کرنے کی تحریری یقین دہانی کرادی،ہار کل پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی وزیر اعظم ہاؤس میں جمع کرائیں گے۔ ذرائع کے مطابق ترک خاتون اول کی طرف سے سیلاب زدگان کے لئے عطیہ کردہ نیکلس نادرا نے خریدا تھا۔ جو اس وقت کے وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے نادرا سےخرید کر وزیر اعظم آفس میں رکھ دیا تھا، تاہم جب پیپلز پارٹی کی حکومت کی مدت پوری ہوئی تو یوسف رضا گیلانی یہ ہار اپنے ساتھ لے گئے۔ ذرائع کے مطابق ترک خاتون اول کے ہار کے معاملے پر سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے ایف آئی کو بیان کو ریکارڈ کرادیا ہے۔ بیان میں یوسف رضا گیلانی نے ترک خاتون اول کا ہار واپس کرنے کی تحریری یقین دہانی کرا دی ہے، ہار کل پیپلزپارٹی کے رہنما فیصل کریم کنڈی وزیر اعظم ہاؤس میں جمع کرائیں گے۔ ہار کی کل مالیت دو لاکھ روپے ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستانی شاہین ورلڈٹی20میں شرکت کے لئے بنگلہ دیش روانہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker