پاکستان

امریکی قرارداد پاکستان کی خودمختاری کے خلاف ہے: وزیراعظم

وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے امریکہ کی طرف سے پیش کی گئی قرارداد ملکی سالمیت کے خلاف ہے۔پائپ لائن منصوبہ مکمل کریں گے۔ ڈاکٹر شکیل آفریدی سے پاکستانی قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سب ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے مراسم رکھنا چاہتے ہیں۔کراچی پورٹ ٹرسٹ پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا کی نیٹو سپلائی کی بحالی پر پریشان ہونے کی ضرورت نہیں۔ انہوں نے کہا امریکہ کی طرف سے پیش کی جانے والی قرارداد ملکی سالمیت اور خودمختاری کے خلاف ہے جسں کی ہم مذمت کرتے ہیں۔ وزیراعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ملکی مفاد کی خاطر نیٹو سپلائی بند کی اور شمسی ائر بیس خالی کرائی اور ایران کے ساتھ مل کر پاک ایران گیس منصوبی کو جلد مکمل کریں گے۔ وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ سب ہمسائیہ ممالک کے ساتھ اچھے مراسم رکھنا چاہتے ہیں اور ڈاکٹر شکیل آفریدی سے پاکستانی قانون کے مطابق نمٹا جائے گا۔ وزیر اعظم گیلا نی کا کہنا تھا کہ تیل کی قیمتوں میں اضافہ عالمی کساد بازاری سے منسلک ہے۔

یہ بھی پڑھیں  مجھے گرفتار کرنے کے لئے سراغ ڈھونڈے جا رہے ہیں، آصف علی زرداری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker