پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم گیلانی نے سزا کاانتخاب خود کیا۔آفاق احمد

کراچی ﴿بیورو رپورٹ﴾ مہاجر قومی  موومنٹ  پاکستان  کے چیئرمین  آفاق احمد نے  وزیراعظم  گیلانی کو توہین عدالت کیس میں تابرخاست عدالت سزا سنائے جانے پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم گیلانی نے اپنی سزا کا انتخاب خود کیا کیونکہ توہین عدالت کیس میں سپریم کورٹ نے وزیراعظم کو کافی مہلت دی لیکن انہوںنے عدالتی احکامات پر عملدرآمد نہیں کرایا نتیجتاًانہیں تابرخاست عدالت سزا کا سامنا کرنا پڑا ۔انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کی عظمت اور آزادی کا احترام سب پر لازم ہے اگر عدالتی فیصلے سے حکومت اور اس کے اتحادی ناخوش ہوئے ہیں تو انہیں اپنی اصلاح کرنی چاہئے اور ایسے کسی اقدام کے بارے میںنہ سوچا جائے کہ جس سے ملک میں سیاسی انتشار اور بے یقینی کی کیفیت پیدا ہو ۔آفاق احمد نے کہا کہ عدالتی فیصلے کے بعددنگا فساد کی کوشش جمہوریت کے لئے خطرناک ثابت ہوگی اگرحکمرانوں نے محاذ آرائی کی کوئی حکمت عملی ترتیب دی ہے تواس سے ہر قیمت پر گریز کیا جائے اور سیاسی بالغ النظری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جمہوریت کی گاڑی کو پٹری سے اترنے نہ دیا جائے ۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button