علاقائی

پھولنگر:ایسے وزیراعظم کو استعفیٰ دے دیناچاہے جوقوم کے سامنے جھوٹ پہ جھوٹ بولے

بھائی پھیرو﴿نامہ نگار﴾ ایسے وزیر اعظم کو استعفیٰ دے دینا چا ہے جو قوم کے سامنے جھو ٹ پہ جھوٹ بو لے اب کہتا ہے کہ جنرل کیا نی اور پاشا نے کو ئی غیر آئینی کام نہیں کیا ۔آرمی چیف اور ڈی جی آئی ایس ئی کے خلاف جھو ٹ با ندھنے والوں کو سزا ملنی چاہیے یہ با تیں تحریک استقلال کے مرکزی صدر رحمت خاں وردگ نے جمبرکلاں میں اپنے پٹرول پمپ پرصحافیوں سے با ت چیت کر تے ہو ئے کہیں انہوں نے کہا کہ اس وقت قوم کو پتہ نہیں ہے کہ حکومت ،اپو زیشن ،عدلیہ اور چند میڈیا والے سب کے سب فوج کے خلاف زہر اگل رہے ہیں اگر یہی حال رہا تو ہما را حال عراق جیسا ہو جگا عراق کا اپنی فوج کے خلاف بیان دینا عراق کو بہت مہنگا پڑا کیونکہ جب عراق پر حملہ ہوا تو اس وقت اس کی سات لاکھ فوج کہا ں گئی انہوں نے کہا کہ کم بخت کچھ سیا ستدانوں اور دوسرے افراد پاک فوج کے خلاف بیان دے رہے ہیں مزید انہوں نے کہا کہ جنرل کیا نی اور پاشا نے کبھی بھی غیر آئینی قدم نہیں اٹھایا وزیر اعظم نے اب خود ہی نفی کر دی وزیر اعظم کو اس سے پہلے قوم کے سامنے جھوٹ بو لنے پر استعفیٰ دے دینا چاہیے ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ایران کے ساتھ تیل اور دو سرے معائدے ضرور کر نے چاہیں اور امریکہ کی پابندی نہیں ماننی چاہئے آخر میں انہوں نے کہا کہ ہمیں ہر وہ کام کر نا چا ہیے جس کے خلاف امریکہ ہو کیو نکہ وہ ہما ری ترق نہیں چاہتا ۔

یہ بھی پڑھیں  بہاولنگر:کرپشن ،غفلت ،لاپرواہی اور بدیانتی پر پولیس ملازمین کو سزائیں

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker