پاکستانتازہ ترین

یوسف رضا گیلانی کی 8 مقدمات میں 7 روزہ حفاظتی ضمانت منظور

اسلام آباد(بیورو رپورٹ)اسلام آباد ہائی کورٹ نےسابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی کی آٹھ مقدمات میں سات روزکے لئے ضمانت قبل ازگرفتاری منظور کرلی، گیلانی کہتے ہیں آٹھ مقدمات میں ضمانت منظوری کے بعد پتہ چلا ایک اور کیس بنادیا گیاہے،ملٹری آپریشن کےحق میں ہیں، لیکن پیپلز پارٹی پر دہشتگردی کا الزام لگانا درست نہیں ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس نورالحق قریشی نے یوسف رضا گیلانی کی آٹھ مختلف مقدمات میں دائر حفاظتی ضمانت کی درخواستوں کی سماعت کی۔ عدالت نے سابق وزیر اعظم کیلئے آٹھ مقدمات میں سات روزہ حفاظتی ضمانت کی منظوری دے دی۔ عدالت نے ہر مقدمے میں ایک ایک لاکھ کے مچلکے جمع کرانے کی ہدایت کی ہے۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ ضمانت منظوری کے بعد پتہ چلا کہ ان پر ایک مقدمہ اور قائم کر دیا گیا ہے،حکومت کی اجازت کے بغیر ایف آئی اے کیسے مقدمے بنا سکتی ہے۔ ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ زرداری صاحب نے دلبرداشتہ ہو کر بیان دیا ہے، پیپلز پارٹی پر دہشتگردی کا الزام لگانا حقائق کے منافی ہے۔ انہوں نے کہاکہ میرے بیٹے کے اغوا ہونے کے باوجود اس حلقے میں انتخابات ہوئے، یہ دھاندلی نہیں تو اور کیا ہے۔ یوسف رضاگیلانی کا کہنا تھاکہ بے نظیر بھٹو سمیت پیپلز پارٹی کےہزاروں کارکنان دہشتگردوں کے ہاتھوں شہیدہوئے، پیپلزپارٹی پردہشتگردی کاالزام لگانا کہاں کا انصاف ہے۔

یہ بھی پڑھیں  ملتان: موجودہ حکمران نیب سے خوف زدہ ہیں، یوسف رضا گیلانی

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker