علاقائی

وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دورہ سرگودہا نے شہریوں کو بری طرح مایوس کیا

سرگودہا﴿بیورورپورٹ ﴾وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی کے دورہ سرگودہا نے شہریوں کو بری طرح مایوس کیا ان کی آمدسے قبل پیپلزپارٹی کے راہنمائوں کی جانب سے میڈیا مہم میں کہا جارہا تھاکہ وزیر اعظم اپنے خطاب میں سرگودہاکی تاریخ کا سب سے بڑا پیکیج اعلان کرینگے ۔میڈیا مہم میں پندرہ ارب روپے کے پراجیکٹس کی تعمیر کیلئے گرانٹ کا پراپیگنڈا کیا جارہا تھا لیکن عوام اس وقت حیرت زندہ رہ گئے جب وزیر اعظم نے این اے 64‘65اور 67میں سوئی گیس کی فراہمی میڈیکل کالج میں 750بیڈز ‘ٹیچنگ ہسپتال ‘سرگودہا میں ہاکی کیلئے آسٹرو ٹرف اور انجینئرنگ کالج کے ساتھ ساتھ انکم ٹیکس ریجنل آفس کے قیام کا اعلان کیا توجلسہ گاہ میں موجود لوگ انگشت بدنداں رہ گئے کہ یہ وہ تمام منصوبے ہیں جو سابق صدر پرویز مشرف کے دور میں مسلم لیگ ق نے شروع کروائے تھے اور ان پر پہلے ہی سے کام جاری ہے جبکہ سرگودہا ڈویلپمنٹ اتھارٹی اور ہائی کورٹ بینچ کے قیام کے مطالبہ کو گول کر گئے وزیر اعظم کے مایوس کن خطاب پر پنڈال میں موجود ایک دل جلے نے تبصرہ کرتے ہوئے کہا ’’بہت شور سنتے تھے پہلو میں دل کا
جو چیرا تو ایک قطرہ خوں نہ نکلا ‘‘

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker