پاکستانتازہ ترین

حکومت فوری اورسستے انصاف کی فراہمی کیلئے پرعزمہے، وزیراعظم

اسلام آباد ﴿بیورو رپورٹ﴾وزیر اعظم سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ جمہوری حکومت عوام کو فوری انصاف کی فراہمی کے لئے پرعزم ہے اور اس سلسلے میں وزارت قانون سے بھرپور تعاون کرے گی ۔جمعہ کے روز اسلام آباد میں وفاقی وزیر قانون فاروق ایچ نائیک سے ملاقات کے دوران انہوں نے کہا کہ انصاف میں تاخیر عوام کے لئے تکلیف دہ ہے اس لئے وزارت قانون تیز ترین اور سستے انصاف کی فراہمی کے حوالے سے اقدامات کرے ۔ملاقات میں عدلیہ اور انتظامیہ کو سہولت دینے اور طریقہ کار کو آسان بنانے اور گورننس کو مزید موثر کرنے کے لئے قانونی امور پر تبادلہ خیال ہوا ۔وزیر اعظم نے وزیر قانون کو ہدایت کی کہ وہ جیلوں کا دوہ کریں تا کہ تاخیری عوامل کو دور کیا جا سکے ۔انہوں نے کہا کہ اچھے نظام کے لئے شفافیت ناگزیر ہے اس لئے وزات قانون اپنا کردار ادا کرے۔وزیر قانون نے وزیر اعظم کی ان ہدایات کو سراہتے ہوئے کہا کہ وہ جلد جیلوں کا دورہ کریں گے تا کہ مقدمات میں شامل رکاوٹوں کو دور کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں  موٹر وے پر بس اور ڈمپر میں تصادم ،چار مسافر جاں بحق

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker