پاکستانتازہ ترینسائنس و آئی ٹی

یو ٹیوب کو بحال نہیں کیا گیا، بحال کرنے پر تحقیقات کا حکم، چیرمین پی ٹی اے

اسلام آباد(مانیٹرنگ سیل) پاکستان میں وڈیوشیئرنگ ویب سائٹ یو ٹیوب بحال کردی گئی ہے جبکہ چئیرمین پی ٹی اے نے اس کی تردید کی ہے۔یوٹیوب پر3 ماہ قبل امریکی گستاخانہ فلم کی وڈیو جاری ہونے پر وزیراعظم راجہ پرویز اشرف نے نوٹس لیتے ہوئے وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کو ہدایت کی تھی کہ یو ٹیوب سروس فوری طورپربند کردی جائے۔چئیرمین پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ یوٹیوب کی بحالی کا تاحال کوئی فیصلہ نہیں ہوا۔ پاکستان میں وڈیو شیئرنگ ویب سائٹ کی بحالی کے لئے حکومت اور یو ٹیوب کے حکام کے درمیان باقاعدہ معاہدہ ہوگا جس پر دستخط کے بعد ہی یو ٹیوب کو بحال کیا جائے گا اور اس تمام عمل میں کئی ماہ کا عرصہ لگے ہوگا۔ واضح رہے کہ امریکی گستاخانہ فلم کی یو ٹیوب پر ویڈیو جاری ہونے کے بعد پاکستان سمیت دنیا بھر میں احتجاج کا سلسلہ شروع ہوگیا تھا اس دووان لیبیا میں مشتعل افراد نے امریکی سفارتخانے پر حملہ کرکے امریکی سفارت کار سمیت 4 افراد کو قتل بھی کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں  56واں یومِ دفاع آج قومی اور ملی جوش و جذبے سے منایا جائےگا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker