شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / یوٹیوب کی بندش، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیکرٹری کی ہائی کورٹ طلبی

یوٹیوب کی بندش، وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور سیکرٹری کی ہائی کورٹ طلبی

youtubeلاہور (مانیٹرنگ سیل) لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس سید منصور علی شاہ نے یو ٹیوب کی بندش کے خلاف دائر رٹ درخواست میں وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ سیکرٹری کو عدالت میں طلب کرتے ہوئے مزید سماعت 2اگست تک ملتوی کر دی۔ درخواست گزار کے وکیل نے کہا کہ ایسی حکمت عملی بنانے کی ضرورت ہے کہ ہر طرح کے قابل اعتراض مواد کو مکمل بلاک کیا جائے اور پھر معلومات تک رسائی کے حق کو یقینی بنا کر درخواست گزار کی داد رسی کی جائے۔ گزشتہ روز عدالت کے روبرو پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی اور وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے نمائندوں نے موقف اختیار کیا کہ قابل اعتراض مواد پر مبنی سائٹس کو مکمل طور پر بلاک کرنے کی گارنٹی نہیں دی جا سکتی۔ جس پر فاضل عدالت نے آئندہ تاریخ پر وفاقی وزیر انفارمیشن ٹیکنالوجی اور متعلقہ سیکرٹری کو طلب کر لیا۔

یہ بھی پڑھیں  ٹیکسلا:سی پیک منصوبہ پاکستان اور چین کے لوگوں کے باہمی مفاد کا ایک معاشی منصوبہ ہے،چئیرمین سینٹ