تازہ ترینسائنس و آئی ٹی

عید کے بعد یوٹیوب کھولنے کا حکومتی منصوبہ

youtubeحکومت پاکستان عید الفطر کے بعد یوٹیوب پر عائد پابندی اٹھانے کے لیے کوشش کر رہی ہیں۔ اخبار ایکسپریس ٹریبیون کے مطابق وزیر برائے ٹیلی کام و آئی ٹی انوشہ رحمٰن نے یوٹیوب پر پابندی اٹھانے کا جائزہ لینے کے لیے کمیٹی تشکیل دی ہے۔ کمیٹی کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ پاکستان میں تمام تر قابل اعتراض مواد کو بند کرنے یا اس تک رسائی روکنے کو یقینی بنائے۔ البتہ یہ امر اب بھی غیر واضح ہے کہ قابل اعتراض مواد کی ڈپلی کیشن کو کیسے روکا جائے گا۔ واضح رہے کہ پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی پہلے ہی قابل اعتراض مواد تک رسائی روکنے میں اپنی نااہلی ظاہر کرچکی ہے۔ دوسری جانب گوگل نے ملک میں قابل اعتراض مواد پر پابندی لگانے کی حکومتی درخواست کا کوئی جواب نہیں دیا حالانکہ گوگل متعدد خطوں میں ایسا کرچکا ہے۔ نئی حکومت نے اشارہ دیا ہے کہ وہ تمام قابل اعتراض مواد کو بند کرنے کے بعد پاکستان میں یوٹیوب کھول سکتا ہے، لیکن مواد کو بند کرنے کے لیے طریقے کا کوئی حوالہ نہیں دیا گیا۔ حکومت کا کہنا ہے کہ ویب سائٹ کو دوبارہ کھولنے سے قبل تمام اسٹیک ہولڈرز کو اعتماد میں لیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker