تازہ ترینعلاقائی

ادارہ صراط مستقیم کااحتجاجی مظاہرہ، یوٹیوب سے گستاخانہ فلم ہٹانےکامطالبہ

youtubeلاہور(نامہ نگار)ادارہ صراط مستقیم پاکستان کے زیر اہتمام لا ہو ر پریس کلب کے باہر احتجاجی مظا ہرہ کیا گیا جس میں یو ٹیوب سے گستا خانہ فلم ہٹا نے اور ٹیری جونزکو سر عام پھانسی دینے کا مطالبہ کیا گیا ۔مظاہرین سے خطا ب کرتے ہو ئے ادارہ صرا ط مستقیم پاکستان لاہور کے امیر مو لا نا محمد صدیق مصحفی نے کہا کہ غیرمسلم طا قتیں ابھی تک اپنے اوچھے ہتھکنڈوں سے با ز نہیں آئیں شان رسالت میں گستا خیاں کسی صورت بر داشت نہیں کی جا ئیں گی۔ محبت رسول ہما رے ایما ن کا حصہ ہے مسلمانو ں کا نمائند ہ پلیٹ فارم او آئی سی غفلت کی چادر اوڑھے سو رہا ہے مسلم حکمر انوں کی مصلحت پسند انہ پالیسیوں نے اسلام کو شدید نقصان پہنچایا حکومت حیلے بہا نے تر اشنے اور بو گس دلیلیں دینے کی بجائے یو ٹیو ب سے فو ری گستا خانہ فلم ہٹائے اور ٹیر ی جو نز نے جو قرآن مجید جلانے کا بیا ن دیا ہے اسکا فوری محاسبہ کرتے ہوئے اسے فوری پھا نسی دینے کا مطالبہ اور اقدامات کیے جائیں۔ کیو نکہ قرآن مجید واحد کتاب ہے جو ساری کا ئنا ت کیلئے نسخہ ہدایت ہے او ر اس کی حفا ظت خو د اللہ تعالی نے اپنے ذمے لی ہے مظا ہرین سے مو لا نا فیا ض وٹوجلا لی ، مولانا عبد الکریم جلا لی ،مفتی طاہر الحسن رضوی ، اور مو لانامحمد مجا ہد سعیدی و دیگر نے بھی خطا ب کیا ۔

یہ بھی پڑھیں  چنیوٹ:حضر ت ابوبکر صدیقؓ کے یوم وفات پرجامع مسجد صدیق اکبرؓ سے مدح صحابہؓ جلوس نکالا گیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker