کولکتہ(مانیٹرنگ سیل)بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز یوسف پٹھان رواں ماہ شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے،میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی کرکٹ ٹیم کے بلے باز یوسف پٹھان رواں ماہ27مارچ کو شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے،یوسف پٹھان کی ہونیوالی اہلیہ آفرین فزیوتھراپسٹ ہیں جو کہ ورورارا میں پریکٹس کرتی ہیں،شادی دونوں خاندانوں کی مرضی سے طے کی گئی ہے جبکہ شادی کی تقریب ورورارا میں پٹھان فیملی کے فارم ہاؤس پر ہوگی جس میں صرف انتہائی قریبی رشتہ داروں اور دوستوں کو مدعو کیا جائیگا
You must be logged in to post a comment.