پاکستانتازہ ترین

سینیٹرزاہد خان نے ڈرائیور تبدیل کرنے کا ریکارڈ قائم کرلیا

اسلام آباد (بیورو رپورٹ) سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے پانی و بجلی کے چیئرمین اور اے این پی کے مرکزی رہنماء سینٹر زاہد خان کے رویہ کے خلاف سینیٹ کے ڈرائیوروں نے مختصر عرصہ میں زاہد خان کے لئے 24 ڈرائیورز تبدیل کئے ہیں جبکہ زاہد خان کے رویہ کی وجہ سے ایک غریب ڈرائیور فالج کے مرض میں مبتلا ہوچکا ہے ۔ پاک نیوز لائیو کو سینیٹ کے غریب‘ ڈرائیوروں نے بتایا کہ زاہد خان جب سے چیئرمین قائمہ کمیٹی بنے ہیں 24 ڈرائیورز تبدیل ہوچکے ہیں اور اب سینیٹ سیکرتریٹ کے ڈرائیور زاہد خان کے ساتھ نوکری کرنے پر راضی بھی نہیں ہیں ڈرائیوروں نے بتایا کہ دوران سفر زاہد خان کا ڈرائیور کے ساتھ رویہ انتہائی غیر سنجیدہ ہوتا ہے جس سے نالاں ہوکر کوئی بھی ڈرائیور زاہد خان کے ساتھ جانے کو تیار نہیں ہے۔ ڈرائیوروں کے گروپ نے پاک نیوز لائیو کو بتایا کہ زاہد خان کے رویہ بارے سینیٹ سیکرٹریٹ کو بھی آگاہ کردیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker