شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / پاکستان / ارسلان افتخار کیس:زاہد بخاری کی لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست دائر

ارسلان افتخار کیس:زاہد بخاری کی لارجر بینچ تشکیل دینے کی درخواست دائر

اسلام آباد(بیوروچیف) ملک ریاض کے وکیل زاہد بخاری نے ارسلان افتخار کیس کیلئے لارجر بنچ تشکیل دینے کی درخواست سپریم کورٹ میں دائر کردی۔زاہد بخاری کی درخواست میں موقف اختیار کیا گیا ہے ڈاکٹر ارسلان کیس اہم قانونی اور آئینی نکات کا حامل ہے۔ سپریم کورٹ نے خود بھی معاملے کو حساس قرار دیتے ہوئے کہا تھا اس کیس کے فیصلے کے اثرات ملکی اور بین الاقوامی طور پر پڑ سکتے ہیں۔ درخواست میں سپریم کورٹ سے استدعا کی گئی ہے معاملے کی اہمیت کے پیش نظر سماعت کے لیے لارجر بنچ تشکیل دیا جائے تاکہ انصاف کے مطابق کیس کی سماعت ہو اور حقائق سامنے آسکے۔ چیف جسٹس افتخار محمد چوہدری نے اپنے بیٹے ارسلان سے متعلق میڈیا پر آنے والی اطلاعات کے بعد ازخود نوٹس لیا تھا۔ جس کی ابتدائی سماعت تین رکنی بنچ نے کی۔ جس کے بعد چیف جسٹس نے خود کو بنچ سے علیحدہ کرکے دو رکنی خصوصی بنچ قائم کیا تھا جو جسٹس خلجی اور جسٹس جواد خواجہ پر مشتمل ہے۔ عدالت نے ملک ریاض اور ڈاکٹر ارسلان سے جواب طلب کر رکھا ہے۔ کیس کی سماعت گیارہ جون کو ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان کرکٹ ٹیم کے دورہ سری لنکا کا شیڈول جاری