تازہ ترینکھیل

بال ٹھاکرے کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں، ذکا اشرف

راولپنڈی(نامہ نگار) پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین ذکا اشرف نے کہا ہے کہ بال ٹھاکرے کی دھمکیوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں۔ راولپنڈی میں میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے ذکا اشرف نے کہا کہ پاکستانی ٹیم بھارتی حکومت کی کلیئرنس کے بعد ہی بھارت کا دورہ کررہی ہے لہٰذا بال ٹھاکرے مثبت سوچ کے ساتھ آگے بڑھیں اور انتہا پسندی کی سوچ ترک کردیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان اور بھارت کو ایک دوسرے کے مفادات دیکھنا ہوں گے۔ چیئرمین کرکٹ بورڈ کا کہنا تھا کہ ملک میں انٹرنیشنل کرکٹ کی بحالی کے لئے مختلف ممالک کے بورڈز سے بات چیت جاری ہے۔ انہوں نے کہا کون سی غیر ملکی ٹیمیں پاکستان کا دورہ کریں گی اس موقع پر اگر ان کا نام ظاہر کردیا تو بہت سی مخالف قوتیں دوبارہ سرگرم ہوجائیں گی۔ بیٹنگ کوچ کی تقرری کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ اس سے متعلق کوئی فیصلہ اب تک نہیں کیا جاسکا ہے۔

یہ بھی پڑھیں  سندھ میں 27 نومبر، پنجاب، بلوچستان میں 7 دسمبر کو بلدیاتی انتخابات کرانیکا حکم

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker