شہ سرخیاں
بنیادی صفحہ / تازہ ترین / جمبر:معروف سیاسی و سماجی رہنما سید ذاکر شاہ انتقال کرگئے۔

جمبر:معروف سیاسی و سماجی رہنما سید ذاکر شاہ انتقال کرگئے۔

جمبر(نامہ نگار)جمبرکے معروف سیاسی و سماجی رہنما سید ذاکر علی نقوی کیلیے قرآن خوانی کی محفل میں سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں،سابق ممبر قومی اسمبلی رانا محمدحیات خاں،جماعت اسلامی کے رہنما حاجی محمد رمضان سمیت، درجنوں سیاسی،سماجی،صحافتی رہنماوں کی شرکت۔مرحوم کی سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین۔اتفاق کی بات ہے کہ مرحوم کے بھائی بھی بیس سال قبل اسی تاریخ،اسی دن اور اسی وقت وفات پا گئے تھے۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں جمبر کلاں کے معروف سماجی و سیاسی رہنما ہر دلعزیز رہنما سید ذاکر علی شاہ کے ایصال ثواب کیلیے قرآن خوانی کی گئی۔قرآن خوانی میں سابق سپیکر پنجاب اسمبلی رانا محمد اقبال خاں،سابق ممبر قومی اسمبلی رانا محمد حیات خاں،جماعت اسلامی کے رہنما حاجی محمد رمضان، جے یو پی کے رہنما سید ذاکر حسین شاہ،تحریک انصاف کے رہنما راناعدنان،پیپلز پارٹی کے رانا سجاد،ماہر تعلیم شکیل عبداللہ خاں،معروف صحافی و کالم نگار عقیل احمد خاں اور دیگر کئی رہنماوں نے شرکت کی اور مرحوم کی وفات پر گہرے رنج و غم کا اظہار کیا اور مرحوم کیلیے دعائے مغفرت کی اور پسماندگان کیلیے صبر جمیل کی دعا کی۔ان رہنماوں نے مرحوم کی سماجی خدمات کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے کہا کہ مرحوم نہایت ملنسار،ہر دلعزیز،اور مظلوموں کیلیے درد دل رکھنے والے انسان تھے اور انکی خدمات کو علاقے بھر میں مدتوں یاد رکھا جائے گا،یہ امر قابل ذکر ہے کہ مرحوم چودہ ربیع الاول بروز منگل صبح نو بجے وفات پا گئے تھے۔ یہ عجیب اتفاق ہے کہ انکے بھائی سید صابر علی نقوی بھی بیس سال قبل چودہ ربیع الاول بروز منگل صبح نو بجے ہی وفات پا گئے تھے۔ماہ ربیع الاول کے با برکت مہینے میں ایک ہی تاریخ،ایک ہی دن اور ایک ہی وقت میں دونوں بھائیوں کی وفات پر علاقہ بھر کے عوام اور انکے اہل خانہ عجیب اتفاق قرار دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  سقوط ڈھاکہ۔۔۔۔۔بلوچستان

What is your opinion on this news?