پاکستانتازہ ترین

زمینی کارروائی پراسرائیل کومٹی چٹادیں گے،حماس

غزہ سٹی/ تل ابیب (ڈیسک رپورٹر) حماس نے زمینی کارروائی کی صورت میں اسرائیل کو مٹی چٹانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔یہ عزم حماس کے اعلیٰ ترین فوجی کمانڈر محمد دائف نے اپنے ایک آڈیو پیغام میں کیا۔ حماس کے ٹیلی ویژن الاقصیٰ پر جاری ہونے والے آڈیو پیغام میں حماس کمانڈر نے کہا کہ اگر غزہ پٹی پر فوجی زمینی کارروائی کی گئی تو اسرائیل کو اس کی بھاری قیمت چکانا پڑے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر دشمن نے غزہ میں داخل ہونے کا سوچا بھی تو اس کو انتہائی بھاری قیمت ادا کرنی پڑے گی۔ دوسری جانب اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے کہا ہے کہ ہم غزہ تنازعے پر سفارتی حل کو ترجیح دیتے ہیں تاہم ایسا نہ ہوسکا تو اسرائیل کو ہر طریقے سے اپنے دفاع کا حق حاصل ہے۔ اسرائیلی وزیراعظم نے جرمن وزیر خارجہ گیڈو ویسٹرویلے سے ملاقات کے دوران کہا کہ اسرائیل جنگ بندی کا مطالبہ کرتے ہوئے ایسا طویل المعیاد معاہدہ چاہتا ہے جس کے ذریعے آئندہ غزہ سے اسرائیلی سرزمین پر مزید راکٹ حملے نہ ہونے کی یقین دہانی کرائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں  عدالتی حکم پر مشرف کا نام ای سی ایل میں شامل

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker