پاکستانتازہ ترین

ضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج کا اعلان

لاہور(ڈیسک رپورٹر) ضمنی انتخابات میں کس کو کس پر برتری حاصل ہوئی قومی اسمبلی کی دو،پنجاب اسمبلی کی چھ اور سندھ اسمبلی کی ایک نشست پرضمنی الیکشن کے غیر حتمی غیر سرکاری نتائج آنا شروع ہوگئے ہیں کسی حلقے میں کسی کو برتری حاصل ہے تو کہیں کانٹے کا مقابلہ ہورہا ہے ۔ فتح کس کے مقدر میں ہوگی اور کسے ملے گی شکست۔۔نتائج کا انتظار ہے۔ این اےایک سوباسٹھ چیچہ وطنی سےن لیگ کےچوہدری زاہداقبال ۔ پی پی دو سوچھبیس ساہیوال سےن لیگ کےمحمد حنیف جٹ اورپی پی چھبیس جہلم سے آزادامیدوارچوہدری خادم حسین،پی پی ایک سوتینتیس سے ن لیگ کےچوہدری عمر کامیاب قرار۔ ایک قومی اورتین صوبائی نشستوں کےنتائج آنا باقی ہیں۔قومی اسمبلی کے حلقہ این اے 107 گجرات،میں ن لیگ کےمَلک حنیف اعوان ،ق لیگ کےرحمان نذیرمرالہ اور سنی تحریک کےامیدوار سیدمبشرشاہ میدان میں اترے ۔ غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق ن لیگ کے محمد حنیف کو ق لیگ کے رحمن نصیرمرالہ پر سبقت حاصل ہے۔ پی پی 92گوجرانوالہ ،میں پیپلزپارٹی کے لالہ اسداور ن لیگ کے نوازچوہان میدان میں اترے۔غیرحتمی و غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے نوازچوہان کو اپنے حریف پر برتری حاصل ہے۔ پی پی 122 سیالکوٹ ،میں ن لیگ کے چوہدری محمد اکرم کاآزادامیدوار چوہدری نصیر اور پیپلزپارٹی کے راجہ عامر سے ٹاکراہوا۔ راجہ عامر نے دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے بائیکاٹ کا اعلان کیا۔ پی پی 129سیالکوٹ،پر ن لیگ کے چوہدری محسن اشرف اور ق لیگ کے انصاربریار کا مقابلہ آزادامیدوار شاہد محمودبٹ سےہوا۔ غیر سرکاری غیر حتمی نتائج کے مطابق مسلم لیگ ن کے امیدوار محسن اشرف کومسلم لیگ ق کے امیدوار عنصر بھریار پر برتری حاصل ہے۔ پی پی 133نارووال،میں ن لیگ اور پیپلزپارٹی کے درمیان رن پڑا،مقابلہ تھان لیگ کے ڈاکٹرنعمت جاوید اور پی پی کے عمرشریف چوہدری کے درمیان۔جہاں ق لیگ کےچوہدری عمر شریف کو سبقت حاصل ہے۔ جبکہ آزاد امیدوارمولانا غیاث الدین دوسرے اور ن لیگ کےڈاکٹرنعمت اللہ تیسرے نمبرپرہیں۔ سندھ اسمبلی کےحلقےپی ایس 21نوشہروفیروزمیں پیپلزپارٹی کے سید سرفراز احمد،آزادامیدوارزوہب علی شاہ اور نیشنل پیپلزپارٹی کے سید ابرارعلی شاہ کے درمیان انتخابی دنگل ہوا۔غیرسرکاری اور غیرحتمی نتائج کے مطابق پی پی کے سرفرازشاہ کواپنے حریف پر سبقت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں  پاکستان دہشتگردی کا شکار دنیا کا تیسرا بڑا ملک قرار

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker