پاکستانتازہ ترین

پنجاب حکومت خوددی ہے آئندہ انتخابات میں ضرورواپس لیں گے۔ صدرزرداری

اوکاڑہ(نام نگار) صدرپاکستانآصف زرداری نے   کہاہے کہ وہ جانتے ہیں چھوٹے میاں کے ہاتھ میں کچھ نہیں سب کچھ بڑے میاں کے ہاتھ میں ہے،پنجاب حکومت خود  دی ہے آئندہ انتخابات میںپنجاب ضرور واپس لیں گے۔ صدر آصف علی زرداری رابطہ عوام مہم کے سلسلے میں آج اوکاڑہ پہنچےتھے جہاں سے وہ حویلی لکھا آئےجہاں انہوںنے پارٹی  کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے ان خیالات کا اظہار کیا۔ صدر نےخطاب میں مزارعین کو دو مراحل میں مالکانہ حقوق دینے کا اعلان کیا۔ صدردوران خطاب پنجابی میں بات بھی کرتے رہے۔ انہوں نے کہا ہے کہ آئندہ انتخابات اتحادیوں سے مل کر جیتیں گے اور ضرورپنجاب حکومت واپس لیں گے۔ صدر کا کہنا تھا کہ جب میںصدر بنا تھا تو پارلیمنٹ گرا بھی سکتا تھا لیکن اپنے اختیارات پارلیمنٹ کو دیئے یہ ہی فرق پی پی پی اور دوسری پارٹیوں میں ہے،بڑے میاں اب پتہ نہیں کون سے اختیارات مانگ رہے ہیں۔ اس کے علاوہ دوران تقریر آصف علی زرداری نے بھارت کے ساتھ تجارت کیلئے ہیڈسلیمانکی بارڈر کھولنے کا عندیہ بھی دیا ،خطاب میں انہوں نے کہا کہ وہ اس بارے میں وزیراعظم سے بات کریں گے۔ صدر کا کہنا تھا کہ ہماراوڑھنابچھونا سیاست ہے اور ہماری سیاست گڑھی خدابخش سے شروع ہوتی ہے وہیں ختم ہوتی ہے۔ اس موقع پر انہوں نے گیاری سیکٹرمیں دبے فوجی جوانوں کی بحفاظت واپسی کی دعابھی کرائی۔
صداپنے دورہ اوکاڑہ میں ایک تعلیمی ادارے کا افتتاح جب کہ کاشتکاروں میں ٹریکٹر وں کی چابیاں بھی تقسیم کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  جابر بن حیان

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker