پاکستانتازہ ترین

صدرزرداری نے توانائی بحران پرقابوپانے کیلئے ہنگامی اجلاس طلب کرلیا

اسلام آباد (بیوروچیف) صدر آصف علی زرداری نے ملک میں جاری توانائی بحران پر قابو پانے کیلئے ہنگامی اجلاس آج رات طلب کر لیا۔ ایوان صدر کے ترجمان فرحت اللہ بابر کے مطابق، صدر مملکت نے اجلاس کیلئے اپنی تمام مصروفیات منسوخ کر دی ہیں۔ اجلاس میں پانی و بجلی کے وفاقی وزیر نوید قمر، وزیر پیٹرولیم ڈاکٹر عاصم حسین اور وزارت خزانہ کے حکام شرکت کریں گے۔ اجلاس میں ملک میں جاری توانائی بحران پر فوری قابو پانے کیلئے حکمت عملی وضع کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق، اجلاس میں بجلی کی نجی پیداواری کمپنیوں کے واجبات کی فوری ادائیگی کیلئے پیپکو کو فنڈز جاری کرنے کا فیصلہ بھی متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں  جے آئی ٹی رپورٹ کی فائنڈنگز سارا پاکستان جان چکا، اس پر عمل کرنے کے پابند نہیں،سپریم کورٹ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker