پاکستانتازہ ترین

نوابشاہ: جلسے کے دوران اسٹیج گرگیا، صدرکی ہمشیرہ فریال تالپور زخمی

نوابشاہ (نامہ نگار)  صدر زرداری کی ہمشیرہ اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کے جلسے کے دوران اسٹیج گر گیا، فریال تالپور معمولی زخمی ہوگئیں۔ ذرائع کے مطابق نوابشاہ میں صدر زرداری کی ہمشیرہ اور رکن قومی اسمبلی فریال تالپور کے جلسے کا اسٹیج گر گیا۔ اسٹیج گرنے کے واقعے میں فریال تالپور معمولی زخمی ہوگئیں جنہیں طبی امداد دینے کیلئے سابق صوبائی وزیر سید شوکت شاہ کے گھر منتقل کردیا گیا۔ ذرائع کے مطابق جلسے کے دوران اسٹیج پر بیٹھے دیگر ارکان قومی و صوبائی اسمبلی محفوظ رہے۔

یہ بھی پڑھیں  ڈسکہ:ٹی ایم اے ڈسکہ کاشہربھرمیں تجاوزات کے خلاف کریک ڈاؤن

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker