پاکستانتازہ ترین

صدر آصف علی زرداری شکاگو کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ

اسلام آباد(بیوروچیف)  صدر آصف علی امریکا میں ہونے والی شکاگو کانفرنس میں شرکت کیلئے روانہ ہوگئے۔ وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور سیکریٹری خارجہ جلیل عباس جیلانی بھی صدر زرداری کے ہمراہ ہیں۔ صدر آصف علی زرداری نیٹو کی ایساف توسیعی کانفرنس میں بھی شرکت کریں گے۔ افغانستان کے مسئلے پر نیٹو سربراہی کانفرنس بیس اور اکیس مئی کو شکاگو میں ہو رہی ہے۔ کانفرنس میں افغانستان میں قیام امن، غیر ملکی افواج کے انخلاء، خطے کی صورتحال اور دیگر اہم امور پر بات ہوگی۔ کانفرنس کی صدارت امریکی صدر براک اوباما کریں گے۔ نیٹو کے سیکرٹری جنرل آندرے فوگ راسموسن نے صدر آصف زرداری کو کانفرنس میں شرکت کی دعوت دی تھی۔ کابینہ کی دفاعی کمیٹی اور وفاقی کابینہ نے صدر کے شکاگو کانفرنس میں شرکت کے فیصلے کی توثیق کی تھی۔ ترجمان دفترخارجہ کا کہنا تھا کہ صدر شکاگو کانفرنس میں خطاب کریں گے اس دوران وہ مختلف ملکوں کے سربراہان سے ملاقات بھی کریں گے۔ صدر زرداری اپنے خطاب میں افغانستان میں قیام امن اور انسداد دہشت گردی مہم میں پاکستان کے کردار پر اسلام آباد کا نقطہ نظر بیان کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں  ترحدہ کالج بھوت بنگلہ

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker