پاکستانتازہ ترین

وزیراعظم گیلانی کی صدر زرداری سے ملاقات، بجٹ اجلاس پر مشاورت

اسلام آباد (بیوروچیف) وزیر اعطم سید یوسف رضا گیلانی نے صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کی ہے، ملاقات میں ملک کی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ صدارتی ترجمان کی طرف سے جاری بیان کے مطابق ایوان صدر میں ہونے والی ملاقات کے دوران امن و امان کی صورتحال اور پارلیمنٹ کے آئندہ بجٹ اجلاس کے بارے میں مشاورت بھی کی گئی۔ ا س دوران صدر زرداری نے وزیر اعظم گیلانی کو اپنے دورہ شکاگو اور نیٹو سمٹ میں شرکت کے بارے میں اعتماد میں لیا۔ ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیر اعظم نے صدر زرداری کو بلوچستان سے متعلق منعقدہ اعلیٰ سطح اجلاس اور اس کے فیصلوں کے بارے میں آگاہ کیا۔ اس دوران نیٹو سپلائی کی بحالی اور امریکا سے تعلقات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ ملاقات میں کراچی میں امن و امان کی صورتحال کے بارے میں بھی مشاورت کی گئی۔

یہ بھی پڑھیں  اوکاڑہ : چوری کی چھ مختلف وارداتوں میں شہری تین موٹر سائیکلوں ، رائفل اور نقدی وغیرہ سے محروم ہو گئے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker