پاکستانتازہ ترین

ارسلان افتخار کیس: زرداری نے پارٹی رہنماوٴں کو بیان بازی سے روکدیا

کراچی (نامہ نگار) صدر آصف زرداری نے پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں کو ارسلان افتخار کیس پر تبصرہ کرنے اور بیان دینے سے روک دیا، پیپلزپارٹی کے اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پارٹی ارسلان افتخار کیس میں غیر جانبدار رہے گی۔ ذرائع کے مطابق کراچی میں صدر آصف زرداری کی زیر صدارت بلاول ہاوٴس میں پیپلزپارٹی کے رہنماوٴں کا اجلاس ہوا جس میں سیاسی صورتحال اور بجٹ اجلاس پر بھی مشاورت کی گئی۔ ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ پیپلزپارٹی ارسلان افتخار کیس میں کسی طور پر بھی فریق نہیں بنے گی اور غیر جانبدار رہے گی، اس سلسلے میں صدر زرداری نے پارٹی رہنماوٴں کو تبصرے اور بیان دینے سے روک دیا ہے۔ صدر زرداری کا کہنا ہے کہ عدلیہ کی آزادی میں پیپلزپارٹی کی قربانیاں تاریخ کا باب ہیں۔

یہ بھی پڑھیں  عام انتخابات وقت مقررہ پر ہونگے، صدر زرداری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker