پاکستانتازہ ترین

صدر زرداری کے دو عہدوں کے خلاف لاہور ہائیکورٹ کا فل بینچ تشکیل

لاہور(نمائند خصوصی)  لاہور ہائي کورٹ نے تو صدرآصف علي زرداري کے دوعہدے رکھنے پر توہين عدالت کي درخواست کي سماعت کےليے فل بينچ تشکيل دے دیا۔ دوسري جانب صدرکوحاصل استثنيٰ کے خلاف سپريم کورٹ ميں درخواست دائر کردي گئي ہے۔ لاہور ہائيکورٹ نے صدر زرداری کے دو عہدے برقراررکھنے پر توہین عدالت کی درخواست کی سماعت کے لیے فل بنچ بنادیا جو بدھ سے سماعت کرے گا،لاہور ہائی کورٹ میں میں دائردرخواست میں کہا گیا ہے کہ صدرزرداري نے عدالتی حکم کے باوجود ايوان صدرميں سياسي سرگرمياں جاري رکھی جبکہ وہ صدر کے ساتھ ساتھ پيپلزپارٹي کے شريک چيئرمين بھي ہيں۔ اس درخواست کی سماعت میں ایک موقع پربنچ کے جج یہ کہہ چکے ہیں کہ عدالت نے صدرزرداری سے توقع کی تھی کہ وہ دوعہدے نہیں رکھیں گے،اس کا یہ مطلب نہیں کہ وہ توقع کو حکم نہ سمجھتے ہوئے نظرانداز کردیں۔ ادھر صدر آصف علی زرداری کو حاصل استثنی کے خلاف سپريم کورٹ ميں درخواست دائر کردی گئی ہے،درخواست ميں کہاگياہے کہ  آئین کے آرٹیکل 248 کے تحت صدر نے جو استثنٰی حاصل کیا ہوا ہے وہ بدنیتی کے زمرے میں آتا ہے۔ درخواست میں کہا گیا ہے کہ صدر آصف علی زرداری سربراہ مملکت بھی ہیں اورپیپلز پارٹی کے شریک چیئرمین بھی ہیں۔۔ جبکہ آئین کے آرٹیکل  43 کے تحت صدر دو عہدے بھی نہیں رکھ سکتا، درخواست گزار نے عدالت سے استدعا کی ہے کہ صدر کو بدنیتی کرنے پر عہدے سے ہٹایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں  عام انتخابات مقررہ وقت پر ہوں گے، صدر آصف زرداری

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker