پاکستانتازہ ترین

عام انتخابات وقت مقررہ پر ہونگے، صدر زرداری

کراچی(نامہ نگار) صدر آصف علی زرداری نے کہا ہے کہ عام انتخابات وقت مقررہ پر ہونگے، ایوان صدرمیں بیٹھ کر سیاست نہیں کررہا بلکہ پارٹی ورکرز سے ملتا ہوں اور یہ حق کوئی نہیں چھین سکتا۔ کراچی میں پیپلزپارٹی کے عہدیداروں سے خطاب میں صدر آصف علی زرداری نے کہا کہ وہ وفاق کی علامت ہیں۔ ایوان صدر میں بیٹھ کر سیاست نہیں کررہے۔ ان کی جماعت سیاست کر رہی ہے اور یہ حق ان سے کوئی نہیں چھین سکتا ۔ پیپلزپارٹی کی حکومت کے خلاف سازش ہو رہی ہیں جن کا ڈٹ کر مقابلہ کیا جائے گا ۔صدر نے کہا کہ پیپلزپارٹی انتخابات کیلئے تیار ہے ۔ آئندہ انتخابات میں بھی کامیابی پی پی ہی کی ہوگی ۔ انہوں نے کہا کہ قانون سازی پارلیمنٹ کا اختیار ہے اور آئندہ بھی قانون سازی کرینگے، کوئی مقاصد کیلئے آئین کی تشریح کررہا ہے تو کرتا رہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ بلاول بھٹو کی سیاسی تربیت ہورہی ہے اور آئندہ کارکنوں کی قیادت بلاول اور بختاور بھٹو کرینگے

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button
Close

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker