پاکستانتازہ ترین

صدرزرداری کی 66ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد

اسلام آباد(بیورو رپورٹ) صدرزرداری نے 66ویں یوم آزادی کے موقع پر قوم کو مبارکباد دیتےھوئےکھا ھے کہ14اگست کو غیرملکی تسلط کیخلاف ہماری طویل جدوجہد رنگ لائی تھی۔انھوں نے کھا کہ آج اللہ تعالیٰ کے روبرو ہمارے سر تشکر کے جذبات سے جھکے ہوئے ہیں، 14اگست کے موقع پر ہمیں نئے اہداف کے حصول کیلئے کوششیں تیز کرنا ہونگی،ہم بانی آباؤاجداد کے ممنون ہیں جنہوں نے قائداعظم کی قیادت میں ہمارے لئے الگ وطن حاص کیا سوچنا ہوگا کہ آیا ہم پاکستان کے وجود میں آنے کے اہداف حاصل کرچکے ہیں یا نہیں۔ بانی پاکستان کے تصور میں ایک ایسا ملک تھا کہ جہاں جمہوریت، آئین اور قانون کی حکمرانی ہو۔ان تصورات کے حصول کیلئے پہلے براہ راست منتخب وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو اور پہلی وزیراعظم بنظیر بھٹو نے جان کی قربانی دی۔موجودہ پارلیمنٹ نے 1972 کے جمہوری آئین کو بڑی حد تک متفقہ طور پر بحال کرایا ہے، خامیوں کے باوجود ہم اپنی حقیقی سوچ کی طرف واپس آرہے ہیں۔  صدر زرداری نے قوم کےنام اپنے خصوصی پیغام میں کھا کہ آئیں ہم قائد کے جمہوری تصورات اور اصولوں کیلئے اپنے آپ کو وقف کریں۔

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button