پاکستانتازہ ترین

وزیر اعظم کوعدالت میں پیش ہونا چاہئے،زرداری کا مشورہ

اسلام آباد:صدرپاکستان آصف علی رزرداری نے کہا ہے کہ سابق وزیراعظم یوسف رضا گیلانی بھی احتراماً سپریم کورٹ میں پیش ہوئے،موجودہ وزیراعظم کو بھی جاناچاہئے۔ پاکستانی میڈیا کے مطابق صدر آصف زرداری کی زیرصدارت جمعہ اور ہفتہ کی درمیانی شب ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس میں شریک ذمہ دار ذرائع نےبتایا کہ سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نےآصف زراداری کو مشورہ دیا کہ وزیر اعظم راجا پرویز اشرف کو سپریم کورٹ بھیجنے کی بجائے کچھ اور حکمت عملی اپنائی جائےتاکہ گزشتہ وزیر اعظم کےساتھ ہونے والے واقعے سے بچا جا سکے۔ اس حوالے سےاجلاس میںپارٹی کے کئی وزراء اور سینئر رہ نماوٴں نے بھی اپنی اپنی رائے دی جس کے بعد صدر مملکت نے کہا انہیں پتہ ہے کہ کیاہوناہے، جو بھی ہوگا،فائدہ حکومت کو ہی ہوگا لیکن اگر وزیراعظم عدالت میں نہ گئے تو اچھا تاثر نہیں ملے گا، پیپلز پارٹی کی حکومت کو انکساری کے ساتھ چلناہے۔
صدر زرداری کا کہنا تھا کہ پہلے وزیراعظم بھی عدلیہ کے احترام میں سپریم کورٹ میں پیش ہوئے اوراب موجودہ وزیراعظم کو بھی عدالت جانا چاہئے جس پر بعض پارٹی رہنماؤں نے شکوہ کیا کہ حکومت کو پچھلے 4سالوں سے کام کرنے نہیں دیا جارہا ہے۔ دوسری جانب وفاقی وزیرقانون فاروق ایچ نائیک نے رائے دی کہ زیراعظم نے کوئی قانون شکنی نہیں کیاانہیں عدالت کا سامنا کرنا چاہئےتاہم بعض وزراء کا خیال تھا کہ وزیراعظم عدالت میں پیش ہوں گے اورتاریخ پڑ جائیگی ، کچھ وزراء نے کہاکہ اگر وزیراعظم سپریم کورٹ گئے تو وفاقی وزراء اوراتحادی بھی ساتھ جائیں گےجس پر صدر زرداری نے جواب دیا کہ حکومتی اتحادیوں کے ساتھ مشاور ت کے بعد ہی حتمی فیصلہ کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں  چودہ سالہ پاکستانی طالب علم نےسات کمپوٹرآپریٹنگ سسٹم بناکرعالمی ریکارڈ قائم کردیا

یہ بھی پڑھیے :

Back to top button

Adblock Detected

Please consider supporting us by disabling your ad blocker